پاکستانسٹیسیاستصحت

نگران وزیراعلی پنجاب سیدمحسن نقوی کی ہدایت پر نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم جناح ہسپتال پہنچ گئے

لاہور (خبر نگار)
نگران وزیراعلی پنجاب سیدمحسن نقوی کی ہدایت پر نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم جناح ہسپتال پہنچ گئے۔ ڈاکٹرجاویداکرم نے حسنین آبادمیں گھرکی چھت گرنے سے زخمی ہونے والی تیس سالہ عائشہ کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرندیم حفیظ بٹ،ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹرمحمد امجد ودیگرڈاکٹرزکی ٹیم موجودتھی۔ عائشہ کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرزنے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کو بریفنگ دی۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعلی پنجاب سیدمحسن نقوی کی ہدایت پر طوفانی بارشوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افرادکی عیادت اور علاج کومانیٹرکررہے ہیں۔ حکومت پنجاب طوفانی بارشورں کے نتیجے میں گرنے والے گھروں کے مالکان کاتمام نقصان پوراکرے گی۔ جناح ہسپتال لاہورنے تہہ خانے کی مکمل صفائی کردی ہے۔ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں اس حوالہ سے پانچ بستروں کومختص کردیاگیاہے۔ پنجاب میں کوویڈ19کی پری ٹیسٹنگ کاآغازکیاجاچکاہے۔ طوفانی بارشوں کے متاثرہ خاندانوں کی مالی امدادکی جائے گی۔ ہربارقذافی سٹیڈیم کے باہر 6فٹ پانی اکھٹاہوجاتاہے۔ نجم سیٹھی سے ملاقات میں اس حوالہ سے قذافی سٹیڈیم کانظام بنانے کی استدعاکی ہے۔ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو ایک ہفتہ میں بارشوں کے پانی کو محفوظ بنانے اورنکاسی آب کیلئے منصوبہ کی فزیبلٹی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button