جرم و سزاسٹی

ڈی پی او بھکر محمد نوید کی ہدایت پر بھکر پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

9کلو 735گرام چرس ،40لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج ۔

بھکر (خبر نگار)ڈی پی او بھکر محمد نوید کی ہدایت پر بھکر پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری 9کلو 735گرام چرس ،40لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر محمد نوید کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاون جاری ہے اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر انسپکٹر محمد اختر بگا معہ ٹیم نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم محمد دلاور سکنہ بھکر کے قبضہ سے 1550گرام چرس ،ملزم مسمی عنصر عباس ولد شیر خان سکنہ بھکر کے قبضہ سے 3450گرام چرس برآمد مقدمات درج کئے گئے ہیں اسی طرح
ایس ایچ او تھانہ سراۓ مہاجر انسپکٹر شفیع اللّٰہ خان معہ ٹیم نے ملزم مسمی بلال حسین سکنہ مسلم کوٹ کے قبضہ سے 1050گرام چرس ،ملزم مسمی بلال سکنہ کراڑی کوٹ کے قبضہ سے 525گرام چرس ،ملزم مسمی عبدالماک سکنہ مسلم کوٹ کے قبضہ سے 530گرام چرس ،ملزم مسمی عبدالہادی سکنہ مسلم کوٹ کے قبضہ سے 520گرام چرس ،ملزم مسمی نذیر احمد سکنہ مسلم کوٹ کے قبضہ سے 510گرام چرس ،برآمد مقدمات درج کئے گئے
ایس ایچ او تھانہ سٹی دریاخان انسپکٹر محمد طارق اعوان معہ ٹیم نے منشیات فروش ملزم مسمی ذیشان حسین سکنہ دریاخان کے قبضہ سے 1100گرام چرس ،ملزم مسمی محمد طلحہ سکنہ دریاحان کے قبضہ سے 500گرام چرس ،ملزم مسمی نذیر حسین سکنہ دریاخان کے قبضہ 30لیٹر شراب برآمد کرلی مقدمات درج کئے
ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ انسپکٹر ظہیر عباس خان معہ ٹیم نے ایک کس ملزم کے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button