پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی لاہور میں ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان کی رہائش گاہ آمد

آئی جی پنجاب نے آپریشن کے بعد روبصحت ڈی پی او میانوالی کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی،

لاہور (خبر نگار ، کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان کی رہائش گاہ پہنچے اور ڈی پی او میانوالی سے ملاقات کرتے ہوئے انکی خیریت دریافت کی، آئی جی پنجاب نے آپریشن کے بعد روبصحت ڈی پی او میانوالی کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان جیسے فرض شناس افسران و اہلکار محکمہ پولیس کے ہیرو ہیں، ان غازیوں کے بہترین علاج اور بحالی صحت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی۔
ڈی پی او مطیع اللہ خان لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج رہے جہاں ان کے سر کا آپریشن کیا گیا۔ گذشتہ ماہ امن و امان کو برقرار رکھنے کی ڈیوٹی کے دوران ڈی پی او میانوالی شرپسندوں کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ڈی پی او میانوالی کے سر پر گہری چوٹ آئی تھی تاہم وہ زخموں کی پرواہ کئے بغیر لگاتار ڈیوٹی پر موجود رہے۔طبیعت ناساز ہونے پر انہیں لاہور کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ہیڈ انجری کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ ڈی پی او مطیع اللہ خان ہسپتال سے اپنی لاہور رہائش گاہ منتقل ہو چکے اور روبہ صحت ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button