سٹیسیاستصحت

فریضہ حج کی ادائیگی۔۔ اچھی صحت اور سہولت کے ساتھ

پنجاب فوڈ اتھارٹی حج نیوٹریشن گائیڈ منصوبہ مکمل،ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کی میڈیا کو بریفنگ

کل79پروازوں میں جانے والے 35,488مسافروں کو نیوٹریشن گائیڈ لٹریچر فراہم کیا گیا. دوران حج پانی کی کمی سے بچنے اور غذائیت سے بھر پور خوراک کے استعمال سے خود کو تندرست رکھنے کی آگاہی دی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

لاہور (خبرنگار )فریضہ حج کی ادائیگی اچھی صحت اور سہولت کے ساتھ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور،فیصل آباد اور ملتان ائیر پورٹ پر حج نیوٹریشن گائیڈ ڈیسک قائم کیے گئے۔کل79پروازوں میں جانے والے 35,488مسافروں کو نیوٹریشن گائیڈ لٹریچر فراہم کیا گیاتفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ حج نیوٹریشن گائیڈپنجاب فوڈ اتھارٹی کاحاجیوں کے لیے اپنی نوعیت کامنفرد اور احسن اقدام ہے۔سول ایوی ایشن، اے ایس ایف کے تعاون سے حاجیوں کے لیے تاریخ کا پہلا غذائی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔راجہ جہانگیر انورنے بتایا کہ لاہور،فیصل آباد اور ملتان ائیر پورٹ پر حج نیوٹریشن گائیڈ ڈیسک قائم کیے گئے۔کل79پروازوں میں جانے والے 35,488مسافروں کو نیوٹریشن گائیڈ لٹریچر فراہم کیا گیا۔لاہور ائیر پورٹ پرحج نیوٹریشن گائیڈ کمپین 11 دن مسلسل 24گھنٹے جاری رہی۔لاہور سے 54 پروازوں میں 24,043 مسافروں کو حج نیوٹریشن کٹس فراہم کی گئی۔ 9,232 افراد کی کونسلنگ اور تفصیلی ڈائیٹ پلان بھی فراہم کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملتان ائیرپورٹ سے 16پروازوں میں جانے والے 4400 عازمین حج کونیوٹریشن کٹس دی گئیں۔1,540 افراد کی کونسلنگ اور بنیادی ٹیسٹ کرنے کے ساتھ مکمل ڈائیٹ پلان دیے گئے۔فیصل آبادائیر پورٹ سے 9 پروازوں میں 2,625 مسافرحج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوئے۔1465 افراد کی کونسلنگ،بنیادی ٹیسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ تفصیلی ڈائیٹ پلان بھی فراہم کیے گئے۔راجہ جہانگیر انورکا مزید کہنا تھا کہ حج پر جانے والے مسافروں کو مکمل غذائی ہدایات پر مشتمل نیوٹریشن گائیڈ کٹ فراہم کی گئی۔نیوٹریشن گائیڈ لٹریچر میں ڈائیٹ چارٹ اور ہدایات نامے بھی شامل کیے گئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ماہر غذائیات کی ٹیم نے حاجیوں کی مفت اسسمنٹ اور کونسلنگ بھی کی۔دوران حج پانی کی کمی سے بچنے اور غذائیت سے بھر پور خوراک کے استعمال سے خود کو تندرست رکھنے کی آگاہی دی گئی۔مزید برآںنیوٹریشن گائیڈ میں بلڈ پریشر،شوگر،سانس اور جلدکی بیماری جیسی متعدد وبائی امراض سے بچنے کے لیے غذائی ہدایات دی گئیں۔نیوٹریشن کٹ دینے کا مقصد حاجیوں کو مناسک حج کی ادائیگی کے دوران صحت کے مسائل سے محفوظ رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button