پاکستانسٹی

الحمراء بچوں کو فنون لطیفہ کی تعلیم وتربیت فراہم کرنے کیلئے سمر کیمپ لگائے گا۔سربراہ الحمراء

لاہور(خبر نگار)لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام بچوں کو فنون لطیفہ کی تعلیم وتربیت فراہم کرنے کیلئے سمر کیمپ لگائے جائیں گے۔سمر کیمپ میں تھیٹر، گلوکاری اورکتھک رقص کی تربیت فراہم کی جائے گی۔اس حوالے سے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء محمد سلیم ساگرنے کہا کہ سمر کیمپ کا انعقاد الحمراء میں کیا جائے گا۔تھیٹر، گلوکاری اور کتھک رقص کے لئے کیمپ کا انعقاد10جولائی تک 10اگست تک الحمراء مال پر ہوگا۔الحمراء کی ان سرگرمیوں کا مقصد بچوں کو آغاز ہی سے اپنی اعلی اقدار سے جوڑنا ہے۔سمر کیمپ میں حصہ لینے کے لئے 10جولائی تک رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔بچوں اور فنون لطیفہ کا سنگم ٗ الحمراء کا وقار ہے۔سمرکیمپ میں تجربہ کار اساتذہ بچوں کو تربیت فراہم کر یں گے۔سمر کیمپ کی تمام تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں۔سمر کیمپ کو کلاسز ہفتہ میں چار دن ہوا کریں گی،کلاسز کے اوقات کار دوپہر ایک تا تین ہونگے۔7تا18برس کے بچے سمر کیمپ میں حصہ لے سکتے ہیں۔واضح رہے الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں بچوں کے لئے ”الحمراء ڈرائنگ سمر کیمپ“ کا انعقاد آج مورخہ 04جولائی 2023سے شروع ہورہا جو 03اگست تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button