پاکستانسٹیسیاستصحت

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں اجلاس کا انعقاد

مئیو ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سی ٹی سکینر اور کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی تھیلیم سکین مشین کو فوری طور پر فعال بنایا جائے گا

تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو جدید طبی مشینری کے ذریعے تشخیصی ٹیسٹوں کی مفت سہولت فراہم کی جا رہی ہے،ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور(خبر نگار)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مئیو ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سی ٹی سکینر اور کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی تھیلیم سکین مشین کو مکمل فعال بنانے کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، ایڈیشنل سیکرٹری (پروکیورمنٹ)، سی ای او مئیو ہسپتال ڈاکٹر ہارون حامد، ایم ایس مئیو ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد ملک، پروفیسر ابرار اشرف، ڈاکٹر سلمان کاظمی اور سی ٹی سکین مشین بنانے والی مختلف فرمز کے نمائندگان نے شرکت کی۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر صحت کو بریفننگ دی۔
نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج میں طبی مشینری کا بنیادی کردار ہے اوریہ بات طمینان بخش ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کیلئے جدید طبی مشینری دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مئیو ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سی ٹی سکینر اور کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی تھیلیم سکین مشین کو فوری طور پر فعال بنایا جائے گا۔ یہ بات بہت اہم ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں مریض علاج کی بہتر سہولیات حاصل کرنے مئیو ہسپتال آتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مئیو ہسپتال میں آئی سی یو کو جلد مکمل فعال کردیا جائے گا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو جدید طبی مشینری کے ذریعے تشخیصی ٹیسٹوں کی مفت سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button