لاہور (خبر نگار)یوتھ کونںسل فار انٹر فیتھ پیس اینڈ ہارمنی کے کاوش سے آج ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں صدر یوتھ کونسل فار انٹرفیتھ پیس اینڈ ہارمنی پاکستان جاوید ولیم اور کونسل کے ممبران سائرہ بٹ، بلبیر سنگھ، ولید احمد، نعمان گل، گوہر علی، احسان رفیق، سمیر اندریاس، تمر یعقوب اور حبا نذیر م نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تمام شرکاء نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایک ظالمانہ فعل قرار دیا۔ اس موقع ہر جاوید ولیم کا کہنا تھا کہ ملعون کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سویڈن حکومت اس کا نوٹس لیں، یہ فعل انسانیت دشمنی پر مبنی اور مزاہب میں تقسیم کی کوشش ہے۔ ایسی اشتعال انگیزی کے باوجود ہم تمام مزاہب کا احترام کرتے ہیں، قرآن پاک سمیت تمام آسمانی کتابوں اور تمام انبیاء کرام کا احترام ہم سب پر فرض ہے۔ گستاخ عراقی النسل سلوان مومیکا مسیحی نہیں بلکہ ملحد درندہ صفت انسان ہے۔ ہم سویڈن حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسکے خلاف سخت کارروائی کرے۔ دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ کوئی گروہ اس آڑ میں فتنہ پروری کی کوشش نہ کرے پاکستان میں باہمی مزہبی ہم آہنگی دشمن کو برداشت نہیں ہم اپنے اتحاد اور یکجہتی سے ایسی کوششوں کو ناکام بنائیں گے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں جو لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے شرانگیزی کی کوشش کررہے ہیں انکے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔
Related Articles
Check Also
Close