پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی

ماہ جون کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں 2136 مقدمات درج، 2245 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس

ملزمان کے قبضے سے 1697 کلو گرام خطرناک منشیات آئس، ہیروئین، چرس، افیون، اور بھنگ برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس

لاہور (خبر نگار, کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ نوجوان نسل اور دیگر افراد کی رگوں میں نشے کا زہر گھولنے والے سفاک ملزمان کے خلاف صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں جن کے تسلسل میں ماہ جون کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں 2136 مقدمات درج، 2245 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 1697 کلو گرام خطرناک منشیات آئس، ہیروئین، چرس، افیون، اور بھنگ برآمد کی گئی جن میں 1506 کلوگرام چرس، 52 کلو گرام ہیروئن، 62 کلو گرام افیون، 04 کلوگرام آئس اور 73 کلوگرام بھنگ برآمد کی گئی۔صوبائی دارالحکومت میں ہونے والی کاروائیوں بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف 817 مقدمات درج کرتے ہوئے 819 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے 57 کلوگرام چرس، 9 کلو سے زائد ہیروئین، تقریبا 03 کلو آئس اور 6284 لٹر شراب برآمد کی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات فروشوں، ڈیلرز اور اسمگلرز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں، ہاسٹلز کے گردونواح میں روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز کئے جائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت پر لگانے والے سفاک مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، منشیات کی تیاری، خریدوفروخت اور استعمال کی سپلائی چین میں ملوث تمام عناصر کو بے نقاب کرکے گرفتار کیا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ آئس اور شیشہ سمیت دیگر ماڈرن نشہ آور ڈرگز کی سپلائی اور استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجا ب نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز اپنے اضلاع میں منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کومبنگ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button