تعلیمسٹی

گورنمنٹ گریجویٹ مرے کالج سیالکوٹ میں گوشہ اقبال و فیض کا افتتاح

موجودہ دور میں قوم کو بیدار کرنے کے لیے ہمیں اقبال کے افکار سے استفادہ کرنا ہوگا، ڈی پی آئی کالجز پنجاب

لاہور (خبر نگار) ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر انصر اظہر نے گورنمنٹ گریجویٹ مرے کالج سیالکوٹ میں گوشہ اقبال و فیض کا افتتاح کیا۔ گوشہ اقبال و فیض کو دونوں مشاہیر کی یادگار تصاویر سے سجایا گیا ہے۔ اس موقع پر، ڈی پی آئی کالجز پنجاب کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کی دھرتی ایسی عظیم دھرتی ہے جس نے دنیا کو علامہ محمد اقبال اور فیض احمد فیض جیسے مشاہیر دٸیے ہیں۔ موجودہ دور میں قوم کو بیداری کے لیے ایک بار پھر علامہ اقبال کے افکار سے استفادہ کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر انصر اظہر نے گورنمنٹ گریجویٹ مرے کالج سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز گوجرانولہ ڈویژن پروفیسر زاہد فاروق ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر تنویر فاضل، ڈی پی آئی میڈیا سیل کے کانٹینٹ پروڈیوسر پروفیسر سید فاخر عباس انکے ہمراہ تھے۔ کالج پہنچنے پر پرنسپل مرے کالج اور سٹاف کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ گوشہ اقبال و فیض کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی آئی کالجز پنجاب کا کہنا تھا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ آج اقبال کی دھرتی پر اس کے شاہینوں سے خطاب کرنے کے لیے موجود ہوں ،اقبال سے میری عقیدت اور محبت کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں افسوس ہوتا ہے کہ جس اقبال کے کلام نے مسلمانان عالم میں بیداری کی لہر پیدا کردی آج ہم نے اس اقبال اور اسکے نظریات کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ آج ہم پھر ایسے دوراہے پر کھڑے ہیں جہاں ہمیں اقبال کے افکار سے استفادہ کرنا ہوگا تاکہ ہم بیدار ہوکر ملک پاکستان کو اسکی اس منزل تک پہنچا سکیں جس کا یہ ملک مستحق ہے۔ افتتاحی تقریب کے بعد ڈی پی آئی کالجز پنجاب نے گوشہ اقبال و فیض کا افتتاح کیا۔ مرے کالج کی لائیبریری میں موجود اس گوشے کو دونوں مشاہیر کی زندگی سے جڑی یادگار تصاویر سے سجایا گیا تھا۔ اس موقع پر ڈی پی آئی کالجز پنجاب نے کالج کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور ساٸنسز لیب کا معائنہ کیا۔ ڈی پی آئی کالجز کی جانب سے پرنسپل مرے کالج کو بہترین انتظامات پر سراہا گیا۔ اس موقع پر ڈی ُپی آئی پنجاب نے اقبال منزل اور شوالہ تیجا سنگھ جیسے تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button