پاکستانتعلیمسٹیسیاستصحت

صوبائی وزیر صحت کی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر آف پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر منزہ اقبال کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت

پروفیسر منزہ اقبال باقی ماؤں کیلئے ایک رول ماڈل ہیں۔نگران وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر

پروفیسر منزہ اقبال جیسی پروفیشنل خواتین کبھی ریٹائر نہیں ہوتیں، ہمارے معاشرے میں خواتین کی کامیابیوں پر ان کو سراہا نہیں جاتا۔ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور(خبر نگار)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر آف پیتھالوجی پروفیسر منزہ اقبال کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار ظفر الفرید، پروفیسر عائشہ شوکت، ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری، سابق وائس چانسلر پروفیسر عامر زمان خان، پروفیسر ابرار اشرف، پروفیسر نورین اکمل، فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران پروفیسر منزہ اقبال کی کامیابیوں پر مبنی پریزنٹیشن دیکھائی گئی۔
نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر منزہ اقبال ایک پروفیشنل خاتون ہیں اوراللہ تعالیٰ پروفیسر منزہ اقبال کو آئندہ زندگی میں بھی کامیابیاں عطا کرے۔ ایک باکمال ریٹائرمنٹ بھی اللہ پاک کی نعمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر منزہ اقبال جیسی پروفیشنل خواتین کبھی ریٹائر نہیں ہوتیں اورپروفیسر منزہ اقبال جیسے لوگ اپنے اندر ایک ادارہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک کامیاب عورت کے پیچھے ایک تعاون کرنے والے مرد کا ہاتھ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کی کامیابیوں پر ان کو سراہا نہیں جاتا۔ پروفیسر منزہ اقبال کے نیک اور ذہین بچوں نے والدین کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔پروفیسر منزہ اقبال باقی ماؤں کیلئے ایک رول ماڈل ہیں۔
وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ پروفیسر منزہ اقبال نے ہمیشہ اپنے سٹوڈنٹس کے ساتھ اپنے بچوں جیسا سلوک کیا۔

وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں بھی پروفیسر منزہ اقبال کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر منزہ اقبال نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار ظفر الفرید نے کہا کہ پروفیسر منزہ اقبال کی میڈیکل پروفیشن میں گراں قدر خدمات کو سراہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button