سٹی

بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت اجلاس میں پولیس سٹیشنز کی اپ گریڈیشن سمیت جاری ترقیاتی سکیموں اور فلاحی پروگراموں کاجائزہ لیا

لوہاری گیٹ اورہنجر وال پولیس سٹیشنز کو تین ماہ میں مکمل اور نولکھا، لاری اڈا، ریس کورس پولیس سٹیشنز کی تزئین و آرائش کا کام جلدمکمل کیا جائے۔ سی سی پی او کی ہدایت

تھانوں کو جدید وسائل اور سہولیات کی فراہمی سے پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنانا ترجیح ہے۔ بلال صدیق کمیانہ

لاہور(خبر نگار, کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہواجس میں پولیس سٹیشنز کی اپ گریڈیشن سمیت جاری ترقیاتی سکیموں کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی آئی جی(انویسٹی گیشن)کامران عادل، ڈی آئی جی (آپریشنز)سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی(سیکورٹی)امین بخاری، ایس ایس پی(ایڈمن)عمران کشور، ایس ایس (آپریشنز)صہیب اشرف، ایس ایس پی (انویسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری، ایس پی ڈولفن ذوہیب نصراللہ رانجھا، انچارج بلڈنگ سی سی پی اوآفس اشتیاق احمد نے شرکت کی۔سی سی پی او لاہور نے تھانوں کی بروقت اپ گریڈیشن اور جدیدسہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔
سی سی پی او نے ہدایت کی کہ لوہاری گیٹ اورہنجر وال پولیس سٹیشنز کو تین ماہ میں مکمل کیا جائے اور نولکھا، لاری اڈا، ریس کورس پولیس سٹیشنز کی تزئین و آرائش کا کام جلدمکمل کیا جائے۔ اسی طرح بھاٹی گیٹ، لیاقت آباد،ہیئر، مغل پورہ، ہنجر وال پولیس سٹیشنز اور رائیڈنگ سکول ہربنس پورہ کی تعمیر کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے رہائشی فلیٹس مناواں کی افتتاحی تقریب جلد منعقدکرانے کی ہدایت کی اور پولیس سٹاف کی استعداد کار بڑھانے پر زور دیا۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ تھانوں میں سہولیات کی فراہمی اور تھانوں کی تعمیر کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیاجائے اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔سی سی پی او لاہور نے ترقیاتی سکیموں کی موثر مانیٹرنگ پربھی زور دیا اور کہا کہ پولیس سٹیشنز او ر چوکیوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات شہریوں تک پہنچنے چاہئیں۔
سی سی پی او لاہور نے ترقیاتی سکیموں کی مقررہ مدت میں تکمیل کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں اور کہا کہ تھانوں میں متعین سٹاف ہمدردانہ رویہ اپنائے تاکہ مشکلات کا شکار شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔انہوں نے واضح کیا کہ تھانوں کو جدید وسائل اور سہولیات کی فراہمی سے پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنانا محکمہ پولیس کی اہم ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button