پاکستانسٹیسیاستکاروبار

ایس ایم تنویر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس،زمینداروں کو زرعی مداخل پردی جانے والی سبسڈیز کے پروگراموں اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا

کارپوریٹ فارمنگ ہارٹی کلچر اور کچن گارڈننگ کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ صوبائی وزیر زراعت

لاہور (خبر نگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت و زراعت ایس ایم تنویر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر کو محکمہ زراعت کے توسیع وتحقیق اور اصلاح آبپاشی کے شعبوں کے تنظیمی ڈھانچے، ورکنگ اور اہداف کے بارے میں بریفنگ دی گئی، زمینداروں کو زرعی مداخل پردی جانے والی سبسڈیز کے پروگراموں اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا۔ اصلاح آبپاشی کے جاری اور مستقبل کی سکیموں کے بارے تفصیلات بتائی گئیں
صوبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مطلوبہ نتائج اور اہداف کے حصول کیلئے محکمہ زراعت کے تمام شعبے مربوط انداز سے کام کریں۔ اور زرعی تحقیق کے نتائج سے کاشتکاروں کو مکمل آگاہی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جدید زراعت کے فروغ سے فی ایکڑ پیدا وار بڑھائی جاسکتی ہے۔ صوبائی وزیر زراعت نے ہدایت کی کہ کارپوریٹ فارمنگ، ہارٹی کلچر اور کچن گارڈننگ کو فروغ دیا جائے۔ ایس ایم تنویر نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں خود کفالت کے لئے ہرایک کو محنت اور لگن سے کام کرنا ہوگا۔ صوبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر نے زراعت کی ترقی کے لئے محکمہ کے اقدامات کو سراہا۔ سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو، ڈی جی ایکسٹینشن، ڈی جی ایگریکلچر واٹر مینجمنٹ اور محکمہ زراعت کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button