ایشین رگبی چیمپئن شپ کی مہمان ٹیم اور آفیشلزکی آمدقابل تحسین ہے، پاکستان میں رگبی کے کھیل کو فروغ ملے گا ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب
لاہور (خبرنگار)وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ایشین رگبی چیمپئن شپ کے میچز کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے،متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں ،ایشین رگبی چیمپئن شپ سے ہمارے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اورانٹرنیشنل ٹیم کی آمد سے رگبی کے کھیل کو فروغ ملے گا، میں تمام سپورٹس پرموٹ کرنے کیلئے پرجوش ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب پنجاب سٹیدیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے ہونیوالی ایشین رگبی چیمپئن شپ کے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پہلے میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،اس موقع پرپاکستان رگبی یونین کے صدر عارف سعید،چیئرمین فوزی خواجہ ،ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصراورڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن بھی موجود تھے، پنجاب سٹیڈیم آمد پرمشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا بھرپورا ستقبال کیا گیا کھلاڑیوں کا ان سے تعارف بھی کرایا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے مزیدکہا ہے کہ سپورٹس کا فروغ ہمارا مشن ہے اس کی ترویج اور ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں میں خود سپورٹس مین ہوں اور میں ہرطرح کی سپورٹس کو پروموٹ کرتارہوں گا، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشین رگبی چیمپئن شپ کی مہمان ٹیم اور آفیشلزکی آمدقابل تحسین ہے، تمام منتظمین کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے اس چیمپئن شپ کو کرانے کیلئے اپنا کردارادا کیا ہے،
ایسے میچز سے پاکستان میں رگبی کے کھیل کو فروغ ملے گا،رگبی کے کھیل میں پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزید کہا ہے کہ غیرملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہرطرح کی سہولت فراہم اور مکمل تعاون کررہے ہیں، ہر طرح کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،پنجاب سٹیڈیم میں شائقین رگبی کی بڑی تعداد موجود تھی غیرملکی مہمانوں نے بھی میچ دیکھا، ایشین رگبی چیمپئن شپ کے ڈویژن ون میچز کے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 95-0سے ہرادیا۔دوسرا میچ 8جولائی کو ہوگا۔