کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے لاہور میں 236ایم ایم بارش ہونے کے بعد شہر کے دورے کیے اور نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیا۔
لاہور (خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے لاہور میں 236ایم ایم بارش ہونے کے بعد شہر کے دورے کیے اور نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور کے ہمراہ ایم ڈی واسا غفران احمد بھی لکشمی چوک پر موجود تھے۔میڈیا کو بریفنگ بھی دی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اس وقت لاہور کے تمام انڈرپاسز مکمل طور پر کلیئر ہیں۔ ٹریفک رواں ہے۔ عید کے بعد بھی65کلومیٹر ڈرینز کی ڈی سلٹنگ کرائی ہے۔ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز مکمل ورکنگ کررہے ہیں۔ صبح 4بجے سے تمام ادارے اور محکمے فیلڈ میں ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آج بارش کی پیشگوئی کم شدت کی تھی مگر 236ایم ایم بارش ہوچکی ہے۔ تمام علاقوں میں نکاسی آب سسٹمز مکمل فعال ہیں۔ بارش رکنے کے ڈھائی تا تین گھنٹوں میں نکاسی ہوجائے گی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پہلے مرحلے میں فوری طور پر مین روڈز کلیئر کرارہے ہیں۔ ورکنگ ڈے ہے۔ شہری دفاتر و کاروبار پر پہنچ سکیں۔ اسوقت تمام ایریاز میں نکاسی آب آپریشن چل رہا ہے۔ نشیبی علاقوں پر فوکس ہے۔ کمشنر لاہور نے میڈیا کے ہمراہ مین ڈسپوزل اسٹیشن کا بھی دورہ کیا۔کمشنر لاہور کے ہمراہ اے سی واثق احمد، ڈپٹی سی ای اوز ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر فسران بھی موجود ہیں۔