پاکستانسٹیسیاستکاروبار

پنجاب روزگار سکیم کے تحت 11ارب روپے کے منظور شدہ قرضوں میں سے 8ارب روپے کے آسان قرضے دیئے جاچکے،صنعتکار اس سکیم سے فائدہ اٹھائیں

خانیوال اور میاں چنوں کی سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے بورڈ جلدبن جائیں گے۔ ایس ایم نتویر کی صنعتکاروں سے گفتگو

لاہور میں 13جولائی کو عظیم الشان دستکار میلہ منعقد ہوگا، حکومت ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی کے لئے جلد نئی سکیم لارہی ہے، صوبائی وزیر صنعت وتجارت

لاہور (خبر نگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے خانیوال اور میاں چنوں کے صنعتکاروں نے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے کمیٹی روم میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خانیوال اور میاں چنوں کی سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے ترقیاتی مسائل اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ صنعتکاروں نے انڈسٹریل اسٹیٹس میں ترقیاتی کام مکمل کرانے اور منسوخ پلاٹوں کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر کی انڈسٹریل اسٹیٹس کے بورڈ آف مینجمنٹ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تشکیل دئے جارہے ہیں۔خانیوال اور میاں چنوں کی سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے بورڈ بھی جلدبن جائیں گے۔ انڈسٹریل اسٹیٹس کے مسائل کے فوری حل کیلئے بورڈ آف مینجمنٹ ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ صوبے میں انڈسٹری لگے اور لوگوں کو روزگار ملے۔صوبائی و زیر نے بتایا کہ پنجاب روزگار سکیم کے تحت اب تک 11ارب روپے کے قرضے منظورجبکہ 8ارب روپے کے آسان قرضے دیئے جاچکے ہیں۔ صنعتکار انڈسٹری لگانے کیلئے اس سکیم سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کی آباد کاری حکومت کی ترجیح ہے اور یہاں کسی صورت پراپرٹی کا کاروبار نہیں ہونا چاہیئے۔ ایس ایم تنویر نے ڈی ایم ڈی پیسک کو ہدایت کی کہ وہ خود ملتان جاکر کینسل پلاٹوں کی بحالی کی اپیلوں کا جائزہ لیں۔منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن،ڈی ایم ڈی، ریجنل ڈائریکٹر ملتان اور متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔
دریں اثناء صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں دستکاروں کے مسائل، دستکاری کے فن کی ترویج اور دستکاروں کی فلاح کے پروگراموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ملک کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے میں دستکاروں کا کلیدی کردار ہے۔دستکار ہماری پہچان ہیں اس لیے دستکاری کے فن کی ترویج کیلئے ہرضروری اقدام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں 13جولائی کو عظیم الشان دستکار میلہ منعقد ہوگا،اس ایونٹ کے ذریعے دستکاروں کو اپنے فن کے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی کے لئے جلد نئی سکیم لارہی ہے۔دستکاروں کی تخلیق کے شاہکار سفارت خانوں کے ذریعے دنیا بھر میں متعارف کرائے جائیں گے۔ ایس ایم نتویر نے کہا کہ ملتان کی بلوپوٹری پنجاب کی ثقافت کا ایک خوبصورت رنگ ہے۔دستکاروں کے فن کو کسی صورت مرنے نہیں دیں گے۔ایم ڈی پیسک، ریجنل ڈائریکٹر ملتان،دستکاروں کے نمائندے اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔قبل ازیں ایم ڈی پیسک نے دستکاروں کی فلاح کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button