پاکستانجرم و سزاسٹی

سنٹرل پولیس آفس/سب انسپکٹر سے انسپکٹر پروموٹ ہونے والے افسران کو بیجز لگانے کی تقریب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 52 پولیس افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے

لاہور(خبرنگار ، کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ بروقت ترقی ہر ملازم کا بنیادی حق ہے اور اگلے چند روز میں پروموشن کا نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ تمام افسران کو چاہئے کہ وہ فیلڈ تجربے کی روشنی میں سپروائزری کردار بہتر بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ماتحت ملازمین کے ساتھ رابطہ رکھیںاور انکی استعداد کار میں اضافے اورمسائل کے حل پرخصوصی توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عثمان انور نے آج سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر کے عہدے پر پروموٹ ہونے والے افسران کو بیجز لگانے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ راجا رفعت مختار، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر انعام وحید، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو ذیشان اصغر، اے آئی جی ڈسپلن، احسن سیف اللہ سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔تقریب میں ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ اور بچوں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر سے انسپکٹر پروموٹ ہونے والے افسران کو بیجز لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے 52 انسپکٹرز کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔ترقی پانے والوں میں سب انسپکٹرز ناصر عزیز خان، محمد اختر، محمد عبدالکریم، مظفر خان، طارق محمود، احمد نواز و دیگر شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے محکمانہ ترقی پر افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے پہلے سے زیادہ محنت سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button