پاکستانسٹی

اعزازی قونصل جنرل قازقستان رائو خالد مصطفی ٗ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر سے ملاقات کی۔

ہماری عظمت ہماری اقدار ہیں،زبان وادب اور تہذیب و تمدن پر فخر ہے۔ محمد سلیم ساگر

دونوں طرفہ سطح پر بھرپور سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔اعزازی قونصل جنرل قازقستان خالد مصطفی

لاہور (خبرنگار)اعزازی قونصل جنرل قازقستان رائوخالد مصطفی کی الحمراء آمد پر انکا پروقار استقبال کیا گیا۔اعزازی قونصل جنرل قازقستان رائو خالد مصطفی ٗ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا،الحمراء کے خدمات سے آگاہ کیا گیا۔دونوں ممالک کی تہذیب وثقافت اور تاریخ کے امور زیر بحث آئے۔ دونوں عہدیداروں کے درمیان باہمی یاداشت کا معاہد ہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے اس حوالے سے کہا کہ ہماری اقدار میں دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر روز دیا گیاہے،ہماری عظمت ہماری اقدار ہیں،زبان وادب اور تہذیب و تمدن پر فخر ہے،دونوں ممالک کی عوام کو ایک دوسرے کی روایات سے روشنائی کرنے کے لئے پروگرام تربیت دیئے جائیں گے،ملاقات میں مراسم کو مضبوط بنانے کے لئے نئی راہیں کی تلاش پر غور کیا گیا،الحمراء کی خوبصورتی ٗ عوام کو اپنے کلچر سے جوڑے رکھنا ہے۔ اعزازی قونصل جنرل قازقستان خالد مصطفی نے کہا کہ دونوں طرفہ سطح پر بھرپور سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔ملاقات میں نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا۔پائیدار ثقافتی ترقی کے لئے ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔محبتوں کے سفر میں آگے بڑھانے کے اقدامات اٹھائے جائے گے۔اس موقع پر قونصلیٹ آف قازقستان کے ڈائریکٹر ابوذ ر معظم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائن آرٹ الحمراء منیٰ ہارون بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button