پاکستانسٹیسیاستصحت

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا مزنگ ٹیچنگ ہسپتال اور گنگارام ہسپتال کا دورہ

مزنگ ٹیچنگ ہسپتال کے زخمی ہونے والے 14 مریضوں کا علاج گنگارام ہسپتال میں جاری ہے

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقہ جات کا دورہ کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر

لاہور(خبر نگار) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزنگ ٹیچنگ ہسپتال اور گنگارام ہسپتال کا دورہ کیا۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر بھی ڈاکٹر جاوید اکرم کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں شادی ہال کی چھت گرنے کے بعد ملبہ اٹھانے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے داخل مریضوں کی عیادت بھی کی۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال کی چھت نہیں گری بلکہ ساتھ ہی واقع شادی ہال کی چھت ہسپتال کے اندر گری ہے۔ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال کے زخمی ہونے والے 14 مریضوں کا علاج گنگارام ہسپتال میں جاری ہے۔

لاہور کے باقی سرکاری ہسپتالوں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے گنگارام ہسپتال میں مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں شادی ہال کی چھت گرنے کی زدمیں آنے والے تین سالہ بچے دانیال کی عیادت کی اوربچے کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر نے کہاکہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقہ جات کا دورہ کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو 1122 کو امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button