پاکستانسٹی

لیپارک سائٹ پر ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائکل کوپارک کرنے کی سہولت نہیں ملے گی ۔ محمد علی رندھاوا

لاہور (خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کی پابندی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی لیپارک سائٹ پر ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائکل کوپارک کرنے کی سہولت نہیں ملے گی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لیپارک کمپنی سٹی ٹریفک پولیس کے ہمراہ بغیر موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کو نتیجہ خیز بنائے۔لیپارک کمپنی شہر میں اپنی تمام پارکنگ سائیٹس پر پابندی کیلئے آگاہی بینرز آویزاں کرے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین بھی ہیلمٹ پہننے کی پابندی پر عمل کریں۔ ہیلمٹ کی پابندی موٹرسائیکل سوار کو گرنے کی صورت میں سر کی چوٹ سے محفوظ رکھتی ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ موٹرسائیکل سوار شہریوں کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کی پابندی احسن اقدام ہے۔ نفاذ کویقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button