لاہور( خبر نگار)مرکزی مسلم لیگ کی اپیل پر سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف جمعہ کے دن ملک بھر میں شدید احتجاج کیا گیا اور شہر شہرزبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اس دوران لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا،اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان،سیالکوٹ اور مظفر آبادسمیت پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور تحفظ حرمت قرآن کا عہد کیا گیا۔ پی ایم ایم ایل کے احتجاجی مظاہروں میں مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی جماعتوں ، تاجر، وکلاء اور طلباء تنظیموں کے رہنماؤں، کارکنان اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لاہور میں ریگل چوک سے پریس کلب تک بڑی حرمت قرآن ریلی نکالی گئی ۔احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں شریک غیور شہریوں کی طرف سے حرمت قرآن پر جان بھی قرآن ہے کے فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔ احتجاجی مظاہرین نے سویڈن کے پرچم بھی نذرآتش کیے۔ مظاہروں نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تحفظ حرمت قرآن کے حوالے سے تحریریں درج تھیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، جنرل سیکرٹری محمد اعظم چوہدری، نائب صدر فیصل ندیم، مزمل اقبال ہاشمی، انجینئر حارث ڈاراور دیگر رہنماؤںنے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوںسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ہماری ریڈ لائن ہے۔ قرآن پاک اور شان رسالت میں (نعوذباللہ) گستاخی مسلمان کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔ سویڈش سفیر کو فی الفور ملک بدر کیا جائے ، مسلم ممالک اپنے سفیروں کو سویڈن سے واپس بلائیں اور تمام انبیاء کی شان میں گستاخی اور مقدس کتب کی توہین کو ناقابل معافی جرم قراردے کرعالمی سطح پر قانون سازی کی جائے۔مرکزی مسلم لیگ کے تحت مسلم یوتھ لیگ اور مسلم سٹوڈنٹس لیگ کی طرف سے ریگل چوک سے پریس کلب تک بڑی موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں شریک مظاہرین کی طرف سے سویڈن کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے سویڈش سفیر کو فی الفور ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر سویڈن کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ پاکستان مسلم یوتھ لیگ کے صدر عامر عدیل نے کہا کہ سویڈن نے قرآن نہیں پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کے دل جلائے ہیں ۔عید الاضحیٰ کے دن قرآن مجید کی گستاخی کرکے مسلمانوں کے دینی و مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے ۔ مسلم سٹوڈنٹس لیگ کے صدر انس محصی نے کہا کہ مسلمان کسی صورت قرآن حکیم کی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے ،پاکستان سمیت او آئی سی کے ممالک کو سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردینے چاہئیں اور اقوام متحدہ سے قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف سخت قانون سازی کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ تاکہ ان گھناونی حرکت میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دے کر انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں سے مشترکہ لائحہ عمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قرآن اور اپنے نبی صل اللہ علیہ وسلم سے زیادہ کوئی چیز عزیز نہیں ، حرمت قرآن اور حرمت رسول پر ہماری جانیں اولاد میں مال سب کچھ قربان ہے، پچھلی چند دہائیوں سے مغربی ممالک کی طرف سے بار بار قرآن مجید اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخیاں کی جارہی ہیں جب مسلمان اس پر ردعمل دیتے ہیں تو پھر ہمیں دہشتگرد کہا جاتا ہے، افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ سارا کام سرکاری سرپرستی میں کیا جاتا ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کے طرز عمل پر نا صرف ہم بلکہ پوری امت مسلمہ بہت تکلیف میں ہے، مغرب نے اپنے گھناؤنے فعل سے ثابت کیا ہے کہ انتہا پسند اور دہشتگر مسلمان نہیں بلکہ وہ خود ہیں مسلمانوں نے تو کبھی کسی مقدس کتاب یا مقدس ہستی کی بے حرمتی نہیں کی مغربی ممالک کا دہرا معیار اب دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ دنیا کے امن کیلئے ضروری ہے مقدس کتابوں اور انبیاء اکرام کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف عالمی سطح پر قانون سازی اور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان کے صدر حافظ حنیف قریشی نے نون چوک پہ احتجاجی مظاہرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی سے پوری امت مسلمہ کے دل چھلنی ہیں۔ حکومت اس مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کر کے قانون سازی کروائے۔فیصل آباد میں بھی ریلی کا آغاز جی ٹی ایس چوک سے ہوا اور ضلع کونسل چوک پر اختتام پذیر ہوئی جس میں فیصل آباد ڈویژن کے صدر شیخ فیاض احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ایک گھناونا فعل اور انتہائی قابل مذمت عمل ہے،محمد ثاقب مجید نے کہا کہ سویڈن کے شدت پسند واقعے سے یورپ کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔سرگودھا میں بھی نیازی ٹاورتا پریس کلب تک حرمت قرآن ریلی نکالی گئی مرکزی مسلم لیگ سرگودھا کے صدر محمد منیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس پر ایکشن لینا چاہیے تاکہ کوئی ایسی ناپاک جسارت نہ کر سکے۔ خانیوال شہر سٹی پارک سامنے قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ہوئےجس میں محمد سعد سٹی صدر نے شاکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ سویڈن سے تجارتی اور سفارتی تعلقات فی الفور ختم کیے جائیں۔ایبٹ آباد میں بھی قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔