سٹی

قرآن نے انسانوں کو انسانیت اوراخلاقیات کامفہوم سمجھایا : کامران بازئی

کلام الٰہی کی مقدس آیات اورتعلیمات میں انسانیت کی اصلاح وفلاح کا راز پنہاں ہے

لاہور (خبر نگار)
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ بلوچستان کے صوبائی صدر کامران خان بازئی نے کہا ہے کہ قرآن مجید نے انسانوں کو وحدانیت ، انسانیت اوراخلاقیات کامفہوم سمجھایا ۔قرآن مجید کی ناموس کیلئے ایک دن مخصوص نہیں کیا جاسکتا، ہرروزاورہرپل اس کی تعظیم انسانوں پرفرض ہے۔ ہر سچا مسلمان قرآن مجید فرقان حمید کی تقدیس کاپہریدار اوراس کی ناموس پرجان چھڑکتا ہے۔ قرآن مجید کلام الٰہی ہے جس کی مقدس آیات اورتعلیمات میں انسانیت کی اصلاح اورفلاح کا راز پنہاں ہے۔چاندسورج کی روشنی ماند پڑسکتی ہے لیکن قرآن مجید کی مقدس آیات کانور کوئی نہیں بجھاسکتا۔سویڈن کی ناپاک جسارت پراس کی مذمت یااس سے معذرت کامطالبہ کرنابے سود ہے کیونکہ اس سانحہ کے ماسٹر مائنڈ اورسہولت کاروں کوتختہ دار پرلٹکاناہوگا ۔سویڈن حکومت کے مائنڈسیٹ سے قرآن مجید سے مسلمانوں کی محبت اورعقیدت مزید بڑھ گئی۔سویڈن کے متعصب اورانتہاپسند حکمرانوں نے اسلام کیخلاف نفرت کی جوآگ بھڑکائی ہے وہ خود اس میں جلیں گے۔اپنے ایک بیان میں کامران خان بازئی نے مزید کہا کہ ایک طرف سویڈن کے دلخراش واقعہ کی صورت میں مسلمانوں کے قلب پرکاری ضرب لگائی جاتی ہے جبکہ دوسری طرف اسرائیلی فوجی نہتے فلسطینیوں پرشب خون مارتے ہیںجبکہ عالمی ضمیر پرموت کاسکوت طاری ہے ،فلسطینیوں کاقتل عام بندکیاجائے۔اسلام اورعالم اسلام کیخلاف متحرک انتہاپسندوں کولگام کون دے گا ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کامفہوم سلامتی اوریہ دین فطرت ہے ۔ظہوراسلام سے قبل دنیا میں انسان توبہت تھے لیکن انسانیت کاکوئی تصور نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اللہ ربّ العزت کی طرف سے انسانیت کیلئے دین اسلام ایک بہت بڑا احسان اور ہرعہد کے انسان کیلئے بیش قیمت انعام ہے ۔قرآن مجید کی آیات میں انسانیت کی فلاح اوراصلاح کاہرراز پنہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرآن مجید نے انسانوں کیلئے نجات اور عافیت کاراستہ متعین کردیا ۔جوریاست اللہ ربّ العزت کی الہامی کتاب قرآن مجید کیلئے اس قدر تعصب رکھتی ہے وہ مسلمانوں سے کس قدر نفرت کرتی ہوگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button