پاکستانجرم و سزاسٹی

کالا گجراں جہلم کے علاقہ میں نجی ہوٹل میں سلنڈر بلاسٹ کا معاملہ،

آئی جی پنجاب کی ڈی پی او جہلم کو ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں میں ضلعی اداروں کو مکمل معاونت کی ہدایت،

لاہور (خبرنگار، کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او جہلم کو کالا گجراں کے علاقہ میں نجی ہوٹل میں سلنڈر بلاسٹ کے واقعہ کے ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں میں ضلعی اداروں کو مکمل معاونت کی ہدایات دی ہیں۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ سینئر افسران اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ خود موقع پر پہنچے اور پولیس ٹیموں نے ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں 02 شہری جاں بحق،10 شہری زخمی ہوئے جنہیں علاج معالجے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button