آئی جی پنجاب کی زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت
لاہور (خبر نگار ، کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رحیم یار خان میں تھانہ بھونگ کی حدود میں ڈاکوؤں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے 03 پولیس اہلکار زخمی ہونے کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب نے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او رحیم یارخان کو فائرنگ میں ملوث ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبلز الطاف اور لطیف معمولی زخمی جبکہ کانسٹیبل عدیل شدید زخمی ہوا۔
ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل فوری طور پر شیخ زید ہسپتال پہنچے اور اپنی نگرانی میں زخمی اہلکاروں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی۔ ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل نے کہاکہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گ