سٹی

فیسز پاکستان کے پلیٹ فارم سے امن،سلامتی،غربت کے خاتمے اور ملکی ترقی کی اولین شرائط: کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

سابقہ صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امو ر خلیل طاہر سندھو کی خصوصی شرکت

شرکاء کی سویڈن میں قرآن پاک کے بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت

لاہور(خبر نگار) لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں فلاحی تنظیم فیسز پاکستان اور اس کی ذیلی تنظیموں یوتھ کونسل فار انٹر فیتھ،پیس ایند ہارمنی،نیشنل کونسل فار انٹر فیتھ،پیس ایند ہارمنی اور سپرٹ کی مشترکہ کاوشوں سے:امن،سلامتی،غربت کے خاتمیاور ملکی ترقی کی اولین شرائط: کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مختلف مذاہب سے منسلک کثیر افراد نے شرکت کی۔ سیمینار کے آغاز میں سابقہ صوبائی وزیر انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا افسوسناک واقعہ رونما ہواتو پاکستان بھر میں بھرپور پر امن احتجاج کیا گیا۔ آزادی اظہار رائے کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے ہم سب کو چاہیے کہ امن، سلامتی اور یکجہتی کو فروغ دیں۔فیسز پاکستان کے سربراہ جاوید ولیم نے کہا کہ حا ل ہی میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی جیسے واقعات قابل مذمت ہیں کیونکہ ایسے مذہبی واقعات سے مذہبی رواداری اور پرامن بقائے باہمی کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔ آزادیِ اظہار کی پامالی کے تحت ایسی اشتعال انگیز کارروائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔سیمینار میں ایک پینل کا اہتمام بھی کیا گیا،جس کے اراکین میں خلیل طاہر سندھو،قاری شکیل الرحمان،پروفیسر داکٹر کلیان سنگھ،پاسٹر امجد نیامت،مسز سقونت کور اور یوتھ کونسل سے نبیل اینتھنی شامل تھے جبکہ پروگرا م کے مارڈریٹر بانی و صدر فیسز پاکستان جاوید ولیم تھے۔پینل کی تفصیلی بحث کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس کے اہم نکات میں معاشی ترقی اور ذہنی ترقی کے لیئے امن اور یکجہتی کو فروغ،مدارس،سکولوں،کالجز اور یونیورسٹیوں میں ہم آہنگی کی تربیت کا پروگرام شروع کیا جانا،مذہبی رہنماء عوام کو 295سی کے قانون کے حوالے سے آگاہی دینا،ناخوشگوار واقعات کے موقع پر تمام سیاسی اور مذہبی رہنما لوگوں کو مثبت کردار ادا کرنے کے لئے رہنمائی فراہم کرنا،ریاست تما م مذاہب کے حق کا تحفظ کرے،بین الاقوامی ادارے ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں،بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے انٹر نیشنل سطح پر بھی ہم آہنگی کونسل کا قیام عمل میں لایا جانا،رویے میں تبدیلی کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کیا جانا،پر امن احتجاج کی روائت کو ترویج دینا اور ان واقعات کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو نصاب کا حصہ بنایا جانا شامل تھا۔ ان تما م نکات کو سیمینار میں موجود حاضرین نے اپنے ہاتھ اٹھا کر منظور کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر انسانی حقوق محمد یوسف نے کہا کہ تمام انسان مساوی حقوق اور مساوی فرائض کے ساتھ برابر ہیں، تصادم کو باہمی احترام کے ساتھ تعاون سے بدلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں، تمام آسمانی کتابوں کا احترام کرتے ہیں لیکن اس طرح کے گستاخانہ واقعات انتہائی ناقابل برداشت ہیں اور سویڈش حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سلوان مومیکا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ دیگر مقررین نے بھی سویڈن واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کے کلچر کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے فیسز پاکستان کی کاوشیں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ سیمینار کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی او ر خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button