پاکستانسٹیسیاست

پنجاب کے سرکاری ملازمین کا وفاق کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے

پنجاب میں سرکاری ملازمین کے حق کو دبانے کی کوشش کی گئی لیوانکیشمینٹ سرکاری ملازمین کے بچوں کاحق ہے۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ ا ور پاکستان ریلوے پریم یونین سی بی اے کے مرکزی چیئرمین ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا سول سیکرٹریٹ کے باہر پنجاب بھر سے آئے ہوئے سرکاری ملازمین کے دھرنے سےخطاب

لاہور (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ ا ور پاکستان ریلوے پریم یونین سی بی اے کے مرکزی چیئرمین ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرکاری ملازمین کے حق کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ لیوانکیشمینٹ سرکاری ملازمین کے بچوں کاحق ہے۔پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے مطابق کرے ۔ پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق کو ختم کیا جائے ۔پنجاب حکومت 35 فیصد اضافہ بنیادی تنخواہ کے آغاز کی بجائے کرنٹ تنخواہ کا نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کرے تاکہ مہنگائی کے تناسب کے مطابق اضافہ ہو سکے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور لیو انکیشمینٹ کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے مطالبہ کیلئے پنجاب بھر سے آئے سرکاری ملازمین کے سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ احتجاجی دھرنے پنجاب کےدھرنے سے بلدیاتی ملازمین پنجاب کے صدر گل نواز سواتی سمیت دیگر یونینز کے قائدین نے بھی خطاب کیا۔ ضیاء الدین انصاری نے کہاکہ جماعت اسلامی اپنے قائدسراج الحق کی قیادت میں سرکاری ملازمین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور احتجاج کے ہر مرحلے میں ان کے شانہ بشابہ کھڑی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button