سٹیسیاست

وزیراعلی پنجاب کے وزٹ کے بعد کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ون ونڈوسیل سے متعلقہ امور پر اہم اجلاس

کمشنر لاہور نے ڈائریکٹر ون ونڈو سیل کو فوری طور پر ہٹا دیا، انتظامی ٹیم بدلنے کی ہدایت، رافیعہ نذیر کو ڈائریکٹر ون ونڈ و سیل تعینات کر دیا۔

ون ونڈو سیل کی ٹائمنگ بڑھا دی، شہریوں کی درخواستیں اب دوپہر 2 بجے کی بجائے شام 5 بجے تک موصول کی جا سکیں گی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے

لاہور (خبر نگار)وزیراعلی پنجاب کے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کے دورے کے بعدکمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ون ونڈوسیل سے متعلقہ امور پر اہم اجلاس طلب کیا۔وزیراعلی پنجاب کے وزٹ کے بعد کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈائریکٹر ون ونڈو سیل کو فوری طور پر ہٹا دیااورون ونڈو سیل کی انتظامی ٹیم بدلنے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈائریکٹر رافیعہ نذیر کو ڈائریکٹر ون ونڈ و سیل تعینات کر دیا اور انہیں فوری طور چارج سنبھال کر کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سابقہ پرفارمینس کی بنیاد پر نئے افسران کو ون ونڈوسیل پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا ٹائم دوپہر 2 بجے سے بڑھا کر شام 5 بجے تک کر دیا گیا ہے۔شہریوں کی درخواستیں اب دوپہر 2 بجے کی بجائے شام 5 بجے تک موصول کی جا سکیں گی۔انہوں نے ایل ڈی اے افسران کو ہدایت کی کہ ون ونڈوسیل کا ڈائریکٹر و سٹاف اپنا روزانہ کا کام مکمل کرنے تک دیر تک دفتر میں موجود رہے گا۔پینڈینسی کلیئر کرنے تک ایل ڈی اے کے متعلقہ شعبہ جات رات 8 بجے تک اپنا پینڈنگ کام مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے تعینات افسران کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا۔ایڈیشنل ڈی جی ہاو¿سنگ روزانہ صبح ون ونڈو سیل پر آئے شہریوں کے مسائل خود سنیں گے۔ہاوسنگ سے متعلقہ ڈائریکٹرز شہریوں کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے روزانہ دو گھنٹے ون ونڈو سیل میں موجود ہوں گے۔شہریوں کو بہتر سروسز کی فراہمی میں کسی قسم کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔نئے تعینات ہونے والی ٹیم کی کارکردگی سات روز بعد جانچی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button