پاکستانسٹیسیاست

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ایل ڈی اے سٹی کا دورہ

ایل ڈی اے سٹی میں سپورٹس کمپلیکس ، کرکٹ اسٹیڈیم، کمیونٹی سنٹر اور اسٹیٹ آف دی آرٹ مسجد تعمیر کی جارہی ہے۔بریفنگ

40 کنال پر مشتمل سپورٹس کمپلیکس میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی جائیں،جناح سیکٹر میں جاری تعمیراتی کاموں کو مزید تیزکیا جائے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کی افسران کو ہدایت

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر اسرار سعید اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی خرم یعقوب نے بریفنگ دی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کو بتایا گیا کہ 60 ہزار کنال پر مشتمل ایل ڈی اے سٹی لاہور کی سب سے بڑی ہاو¿سنگ سکیم ہوگی۔چناب روڈ کی تعمیر مکمل ہونے سے رنگ روڈ اور ڈیفنس روڈ سے ایل ڈی اے سٹی کا سفر صرف چند منٹ کی مسافت پر ہو گا۔ایل ڈی اے سٹی میں سپورٹس کمپلیکس ، کرکٹ اسٹیڈیم، کمیونٹی سنٹر اور اسٹیٹ آف دی آرٹ مسجد تعمیر کی جارہی ہے۔لاہور کی سب سے بڑی مسجد اور تھیم پارک بھی ایل ڈی اے سٹی میں بنایا جائے گا۔
کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی میں زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔اس موقع پر کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی کی صورت میں لاہور میں جلد ایک نیا شہر آباد ہو رہا ہے۔مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایل ڈی اے سٹی شہر کا بہترین منصوبہ بنے گا۔انہوں نے ایل ڈی اے افسران کو ہدایت کی کہ 40 کنال پر مشتمل سپورٹس کمپلیکس میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔کمشنر لاہور نے زیر تعمیر چناپ روڈ کا دورہ کیا اور جناح سیکٹر میں جاری تعمیراتی کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی خرم یعقوب نے جاری ترقیاتی کاموں اور درپیش چیلنجز بارے بریفنگ دی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ بجلی کی جلد ترسیل یقینی بنانے کے لیے نیپرا اور متعلقہ اداروں سے مل کر مسلہ جلد حل کیا جائے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف ، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور ایل ڈی اے کے افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button