لاہور (خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ تمام ڈی سیز دریاوں کے کناروں پر موجود عارضی آبادیوں کو وہاں سے ہٹا دیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہمسایہ ملک سے دریائے راوی میں داخل ہونے والے پانی پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ ریلیف انتظامات مکمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جسر کے مقام پر 36ہزار کیوسک جبکہ شاہدرہ پر28 ہزار کیوسک پانی بہہ رہا ہے۔ کمشنر لاہور کو دریائے ستلج اور دریائے بیاس میں پانی کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں 19،شیخوپورہ 9،ننکانہ 5 اورقصور میں 11 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دئیے گئے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہمسایہ ملک سے لاہور میں داخل ہونے والی ڈرینز میں کوئی مسئلہ نہیں۔ کمشنر لاہور نے فلڈ وارننگ سسٹم سے ہر گھنٹے کے بعد ڈیٹا انتظامیہ کیساتھ شیئر کرنے کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت راوی اور ستلج میں پانی کے بہاو کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، چیف انجینئر اریگشن، ڈپٹی ایم ڈی واسا، اے ڈی سی آر لاہور، چیف انجینئر سی بی ڈی، اے سی سٹی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ ڈی سی قصور، ڈی سی ننکانہ اور ڈی سی شیخوپورہ نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
Related Articles
Check Also
Close