سٹیسیاست

ضلعی انتظامیہ لاہور بغیر اجازت روڈ کٹ پر سخت ایکشن لے۔ کمشنرلاہور

لاہور (خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور بغیر اجازت روڈ کٹ پر سخت ایکشن لے۔کمشنر لاہور نے حکم دیا کہ لاہور میں بغیر اجازت روڈ کٹ لگانے والی سرکاری و نجی ایجنسی پر ایف آئی آر درج ہوگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اصولی طور پر طے ہوگیا کہ شہر کی گرین بیلٹس روڈ کی سطح سے نیچی ہونگی۔ بارشی پانی کی نکاسی و سرفیس واٹر ریچارج کیلئے واسا ٹیکنیکل سپورٹ دیگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور، واسا، پی ایچ اے، ایل ڈی اے گرین بیلٹس کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرے۔ٹیپا سروے شروع کرے کہ بعض سڑکوں پر کھڑے بارشی پانی کو گلی گریٹنگ سے نہر میں ڈالا جائے گا۔ گرین بیلٹس کو سڑک سے نیچے کرنے کا آغاز سی بی ڈی کی علی زیب گرین میڈین سے ہوگا۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ کمیٹی شیڈول بنائے کہ کن روڈز پر گرین بیلٹس کے حوالے سے کام شروع ہورہا ہے۔ کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنرعبدالسلام عارف، ایم ڈی واسا غفران احمد، ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے صفی اللہ گوندل، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر سی بی ڈی ریاض حسین و دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button