دونوں پولز کی روزانہ دو بار کلورینیشن کی جاتی ہے اور 24گھنٹے فلٹریشن کا عمل جاری رہتا ہے، کلورین کم یا نہ ڈالنے سے نگلیریا پیراسائٹ پید اہوتا ہے، ڈاکٹر آصف طفیل
لاہور (خبر نگار)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے بدھ کے روز نگلیریا کی وباء کے حوالے سے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کا دورہ کیا اور نگلیریا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر کا معائنہ کیا،ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے موقع پر پول کے پانی کے ٹیسٹ کرائے جو بالکل کلیئر آئے، اس موقع پر سپورٹس کنسلٹنٹ محمد حفیظ بھٹی، انچارج پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس عامر شاہ، پرونشل کوچ سوئمنگ رفیع الزمان بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس نگلیریا کی وباء سے مکمل طور پر محفوظ ہے اس کے دونوں پولز کی روزانہ دو بار کلورینیشن کی جاتی ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس عالمی معیار کے مطابق کام کررہا ہے،دونوں پولز کی 24گھنٹے فلٹریشن کا عمل جاری رہتا ہے،نگلیریا ان پولز میں پیدا ہوتا ہے جہاں کلورین کم یا نہ ڈالی جائے، پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے دو پولز کا ہر گھنٹے بعد واٹر کٹ سے پانی کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے
اور جراثیم کش ادویات بھی ڈالی جاتی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اور محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے نگلیریا کے حوالے سے وارننگ جاری ہوئی ہے، اس وارننگ سے قبل ہی ہم حفاظتی تدابیر پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کررہے ہیں،ہماری ٹیم ہر وقت پولز پر نظر رکھے ہوئے ہے، وزانہ کلورین اور پی ایچ لیول بورڈپر لکھا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپس جاری ہیں جس میں روزانہ روزانہ پانچ سو سے زائد بچے بلاخوف تربیت حاصل کررہے ہیں۔