پاکستانسٹیسیاست

قرآن مجید کی بے حرمتی کرنیوالے دہشت گرد ہیں:صاحبزادہ پیر شبیراحمد صدیقی

سانحہ آزادی اظہاررائے نہیں بلکہ مذہبی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔اجلاس سے خطاب

لاہور (خبر نگار) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے صدر صاحبزادہ پیر شبیراحمد صدیقی نے کی، اجلاس میں سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر شبیراحمد صدیقی کا کہنا تھاکہ سویڈن میں قرآنِ کریم کی بے حرمتی کا گھناونا فعل اور گھٹیا حرکت سخت قابلِ مذمت ہے۔ یہ سانحہ آزادی اظہارِ رائے نہیں بلکہ مذہبی اصولوں، امن و اتحاد کے لیے تمام عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی اوردہشت گردی ہے۔ اس مکروہ حرکت سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔محض بیانات یا عوامی سطح پر احتجاج کافی نہیں۔یہ ذمہ داری حکومتِ پاکستان پر عائد ہوتی ہے کہ اسلامو فوبیا، مقدس شخصیات، کتب اور عبادت گاہوں کی توہین کیخلاف عالمی سطح پر بھرپو ر آواز بلند کرے اوراقوام متحدہ کی مدد سے سویڈن حکومت سے مجرموں کیخلاف کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کرے اورسویڈن حکومت ایسے عمل کو قانونی طور پرجرم قرار دیتاکہ ایسی مذموم حرکات بند ہوسکیں۔اجلاس سے پیر الطاف حسین نقشبندی، پیر مختاراحمد صدیقی، پیر حسنین حالی، پیر سید احمد ندیم شاہ، پیر سید عدنان اکرم، پیر حاجی محمد افتخار نقشبندی، پیر محمد عاصم نقشبندی، پیر محمد راشد نقشبندی سمیت دیگر مشائخ عظام نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کرتے ہوئے سویڈن سے فی الفور سفارتی تعلقات ختم کرنے اور مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے پر زور دیا، اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button