سٹی

گرین سٹی برکی روڈ لاہور کے رہائشیوں کا سوسائٹی کی انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ

لاہور(خبر نگار) گرین سٹی برکی روڈ لاہور کے رہائشیوں نے سوسائٹی کی انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی ،صفائی اور شہری سہولیات کی فراہمی کی مد میں بے جا چارجز لینے کے خلاف گزشتہ روز سوسائٹی کی دفتر کے باہر مظاہر کیا جس میں ارباب اختیار سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین میں رہائشیوں کی بڑھی تعداد نے شرکت کی جن میں چھوٹے بچے بھی شامل تھے جنہوں نے انتظامیہ کی مبینہ لوٹ مار کے خلاف نعرے بازی کی اور پلے کارڈ ز بھی اٹھا رکھے تھے۔ تفصیلات کے مطابق گرین سٹی ہاوسنگ سوسائٹی کے رہائشیوں الزام لگایا کہ انتظامیہ کی طرف سے آئے روز ایک جعلی کمپنی بنا کر نئے چارجز لگاکر رہائشیوں کو مختلف طریقوں سے لوٹا جا رہا ہے۔کبھی رہائشیوں کا پانی بند کر دیا جاتا ہے کبھی سوریج سسٹم کاٹ دیا جاتا ہے مختلف طریقوں سے لوگوں کو ہراساں کیا جاتا ہے گرین سٹی نے رہائشیوں سے پانی کی مد پانچ مرلہ گھر سے 5400 وصول کرنا شروع کر دیا اور اگر کوئی رہائشی ان سے تفصیل مانگ لے تو اس کو ڈرایا اور دھمکایا جاتا ہے۔ پارک اور گرین بلیٹس پر گھاس اور درختوں کی کٹائی بھی نہیں کی جاتی۔ رہائشوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے درخواست کی کہ اپنے ملک کے رہائشیوں کو اس ظلم سے بچایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ رہائشیوں سے ماہانہ 18 مالیوں کے پیسے انتظامیہ وصول کرتی ہے جبکہ اصل میں سات مالی کام کرتے ہیں جبکہ سکیورٹی کے لیئے انتظامیہ نے فائلوں میں 36 گارڈزرکھے ہوئے ہیں اور ان کے لئے رہائشیوں سے چارجز لیے جاتے ہیں جبکہ سوسائٹی کی حفاظت پر صرف 15 گارڈز موجود ہیں۔ انتظامیہ پلمبر کے نام پہ پیسے لیتی ہے جب کہ پلمبر نے کبھی کسی کا کوئی کام اج تک یہ ہی نہیں اور اس طرح کی بے شمار بے قاعدگیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گرین سٹی مینجمنٹ کہ چار لوگوں حاجی محمد رفیق،ملک عاطف عوان،جاوید گجر اورکامران نے مل کر گلوبل لنک کے نام سے ایک جعلی کمپنی بنا رکھی ہے اور اس کمپنی کی مد میں اپنے رہائشیوں سے ہر ماہ بھتہ وصول کرتی ہے۔ سہیل کاشف نامی رہائشی نے بتایا کہ انتظامیہ کی طرف سے مینٹینس کی مد میں آئے روز چارجز میں اضافہ کردیا جاتا ہے جو اب افورڈ نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ قریبی نجی سوسائیٹیوں میں یہ چارجز بہت کم ہے اور سروسز بھی اچھی ہیں ۔ رابط کرنے پر کامران علی نے بتایا کہ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رہائشیوں کے مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ غلط فہمی پیدا ہوگئی ہے جس پر وہ رہائشیوں کو اعتماد میں لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button