سٹیسیاست

حکومت نے قومی خزانے کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر بھی ڈاکہ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ خالد مسعود سندھو

لاہور (خبر نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ حکومت نے قومی خزانے کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر بھی ڈاکہ ڈالنا شروع کر دیا ہے،ہمارے سرکاری ملازمین جو ملک کے ریڑھ ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت کو فوری طور پر سرکاری ملازمین کے مطالبات ماننے چاہیے تاکہ ملازمین اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے سکیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اپنے سرکاری ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے اور مطالبات کی منظوری تک ساتھ کھڑی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جاری سرکاری ملازمین کے دھرنے میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کے جو معاشی حالات ہیں لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں جبکہ حکومت سرکاری ملازمین کی حق تلفی کرکے حالات کو مزید سنگین کررہی ہے۔ میں سرکاری ملازمین کو یقیں دلاتا ہوں ہم اپنے ملازمین کے ساتھ ہیں اور مطالبات کی منظوری تک ساتھ رہیں گے۔اس سے بڑھ کر اور کوئی ظلم نہیں ہے جو پنجاب کے ملازمین کے ساتھ کیا گیا ہے۔اگر تین صوبے وفاق کے حکم پر سرکاری ملازمین کے لیے نوٹیفکیشن کرسکتے ہیں تو پنجاب والوں کے ساتھ یہ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ سرکاری ملازمین کے کے ساتھ اس ناروا سلوک سے باز آجائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button