سٹی

سالٹ رینج ریجن میں وائلڈ لائف فیلڈ فورس مانیٹرنگ سسٹم اینڈ وائلڈ واچ ایپ لانچ کردیگئی

وائلڈ لائف فیلڈ فورس کی استعداد کار کو جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کرکے مربوط و موثر بنایا جارہا ہے۔ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات

لاہور(خبرنگار)
سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کے محکمہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے محکمہ جنگلی حیات موجودہ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی فعال قیادت میں پوری جانفشانی سے سرگرم عمل ہے اور انہی کاوشوں ہی کے تناظر میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سالٹ رینج ریجن رائے زاہد علی کی انتھک محنت کے نتیجے اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے کہنہ مشق ماہرین کی گرانقدر خدمات کی بنا پر سالٹ رینج ریجن میں محکمہ کی پہلی وائلڈ لائف فیلڈ فورس مانیٹرنگ سسٹم اینڈ وائلڈ واچ ایپ لانچ کر دیگئی ہے اور اس سلسلہ میں کلرکہار کے مقام پر ایک باقاعدہ لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی مہمان ٰخصوصی تھے تقریب میں پنجاب انفارمیشن ٹینکنالوجی بورڈ کے افسران قیصر شبیرجائنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی آپریشنز، محمد سعد ملک سنیئر پروگرام منیجر، بلال سکندر پروگرام منیجر، معظم نذیر ریجنل منیجر ٹی ڈی سی پی کلر کہار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف سالٹ رینج مرزا عابد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع جہلم عثمان الحسن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف میانوالی محمد ابرار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف پبلسٹی محمد رمضان اور ریجن کے وائلڈ لائف فیلڈ فورس کے عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات نے کہا کہ ایپ کا مقصد وائلڈ لائف فیلڈ فورس کی استعداد کار کو جدید تقاضوں سے لیس کرکے مزید مربوط اور موثر بنانا ہے اس سے خائف ہر گز نہ ہوں اس سے آپکے معمولات کار میں نظم و ضبط اور بہتری آئیگی۔ انہوں نے پی آئی ٹی بی کی سنیئر قیادت اور ماہرین کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے محکمہ کی اس کاوش کو عملی جامہ پہنایا اس موقع پر میزبان ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف رائے زاہد علی نے ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات کی محکمہ کی ترقی و ترویج کیلئے اقدامات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ انکی فعال قیادت میں کامیابی کا مزید سفر جاری رکھیگا انہوں نے تمام شرکاء ے تقریب کا شکریہ ادا کیا۔آخریں مہمانان کو خصوصی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی نے وائلڈ لائف کمپلیکس کلر کہار میں پانی کی سپلائی، دفتر اور انسپکشن ہٹ کی تزتین و مرمت کے تکمیل شدہ حصے کا افتتاح کیا اور نیا ڈیزائن شدہ یونیفارم وائلڈ لائف فیلڈ فورس میں تقسیم کیا اور عہدیداران کو تلقین کی وہ دوران فیلڈ ڈیوٹی اپنے یونیفارم کے تقدس کو بہر صورت ملحوظ رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button