پاکستانتعلیمسٹیسیاستصحت

نگران وزیر صحت پنجاب کی تین روزہ پانچویں بین الاقوامی ڈویلپمنٹل بی ہیورل پیڈیٹرک کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت

ہمارے ادارے ہماری طاقت ہیں، پاکستان میں اپنے آپ کو طاقتور بنانے کی بجائے اداروں کو مضبوط بنانا چاہئے

سکریننگ پروگرام کا بنیادی مقصد معاشرے سے تھیلیسیمیا بیماری کی شرح میں واضح کمی لانا ہے۔ ڈاکٹرجاویداکرم

لاہور(خبر نگار)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز میں تین روزہ پانچویں بین الاقوامی ڈویلپمنٹل بی ہیورل پیڈیٹرک کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، پروفیسر طاہر مسعود، پروفیسر جمال رضا، پروفیسر رضا، پروفیسر شازیہ مقبول، پروفیسر ٹیپو سلطان، پروفیسر عائشہ، پروفیسر قاضی یعقوب، فیکلٹی ممبران، خواتین و حضرات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ہمارے ادارے ہماری طاقت ہیں۔ پاکستان میں اپنے آپ کو طاقتور بنانے کی بجائے اداروں کو مضبوط بنانا چاہئے۔ ہمارے معاشرے پر ریسرچ کے مثبت اثرات ضرور مرتب ہونے چاہئیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ میں ڈس ایبل بچوں کو ڈفرنٹلی ایبلڈ کہتا ہوں۔ خصوصی بچوں کی دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ میرے لئے خصوصی بچوں کی بحالی ایک خواب ہے۔اللہ تعالیٰ نے خصوصی بچوں کو مختلف صلاحیتوں سے نوازا ہوتا ہے۔اللہ پاک نے ہمیں خدمت انسانیت کیلئے پیدا کیا ہے اور خصوصی بچوں کے والدین کو دیکھ بھال کا حوصلہ بھی دیا ہے۔خصوصی بچوں کی بحالی کیلئے سائنسز کو استعمال کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ہم بہت جلد چار فٹ زمین کے نیچے جانے والے ہیں۔انبیاء کو بھی موت کا ذائقہ چکھنا پڑا۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال بچوں کے علاج کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا ہسپتال ہے۔ہمیں چلڈرن ہسپتال کو دنیا کا سب سے بہترین ہسپتال بنانا ہے۔ پاکستان میں طب کی دنیا میں ریسرچ کی اشد ضرورت ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں کلینیکل آڈٹ کروانا چاہتے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزیدکہاکہ پاکستان میں پینتالیس سال کے بعد ہر شخص بلڈ پریشر کا شکار ہو رہا ہے۔ ہم پنجاب میں شادی سے پہلے بچوں اور بچیوں کی سکریننگ کرنے جا رہے ہیں۔ نویں جماعت کے ہر بچے اور بچی کو امتحان میں بیٹھنے سے پہلے سکریننگ کروانی ہوگی۔ سکریننگ پروگرام کا بنیادی مقصد معاشرے سے تھیلیسیمیا بیماری کی شرح میں واضح کمی لانا ہے۔ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی بچوں کی بحالی کیلئے سنٹرز قائم کرنا چاہتے ہیں۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور پروفیسر طاہر مسعود نے پروفیسر جنید ارشد، پروفیسر یعقوب قاضی، پروفیسر ڈاکٹر منیر اختر سلیمی، ڈاکٹر ٹیپو سلطان، پروفیسر ڈاکٹر جمال رضا، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ مقبول، پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق و دیگر میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق نے کہاکہ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز میں چائلڈ سپیشلسٹس کو جدید کورسز کروا رہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق نے کہاکہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا وزیر بننا ہمارے لئے انتہائی خوش آئند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button