پاکستانسٹی

ڈپٹی ڈی ایس ریلوے عمران مشال نے انسداد مٹیریل چوری آپریشنز میں عمدہ کارکردگی پر سب انسپیکٹر سمیت 5 ریلوے پولیس کانسٹیبلان کو تعریفی اسناد دیں

پسٹل، تار اور مٹیریل چوری مقدمات میں 29 افراد گرفتار کرلیے گئے۔

ریلوے مٹیریل چور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ڈی ایس، ڈپٹی ڈی ایس ریلوے

لاہور(سپیشل رپورٹر) ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے عمران مشال نے انسداد مٹیریل چوری آپریشنز میں عمدہ کارکردگی پر ریلوے پولیس کے سب انسپیکٹر سمیت 5 ریلوے پولیس کانسٹیبلان کو تعریفی اسناد دیں تعریفی اسناد ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر دیں گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عمدہ کارکردگی پر تعریفی اسناد پانے والوں میں سب انسپیکٹر ریلوے پولیس ملک عرفان، ہیڈ کانسٹیبل قدیر حسین اور علی حسنین، کانسٹیبل غلام محی الدین سمیت مظہراقبال شامل تھے جبکہ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ریلوے پولیس رانا افتخار بھی موجود تھے۔ مختلف کاروائیوں میں ریلوے پولیس کی جانب سے تھانہ لاہور اور مغلپورہ میں 20 مقدمات درج گیے گئے جبکہ پسٹل، ریلوے کاپر تار اور مٹیریل چوری مقدمات میں 29 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ انسداد سارقان آپریشن کے دوران ہیڈ کانسٹیبل قدیر حسین کی چوروں کی جانب سے خنجر کے وار سے دوانگلیوں پر گہرے زخم آئے۔ ریلوے انتظامیہ نے ریلوے ہولیس کی انسداد سارقان آپریشنز کی تعریف کی۔اس موقع پر ڈی ایس اور ڈپٹی ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے مٹیریل چور کسی رعایت کے مستحق نہیں تاہم ریلوے مٹیریل سمیت ریلوے اثاثہ جات کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائی جائےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button