سمن آباد انڈر پاس سے سمن آباد کی جانب جانے والی بیڈ(روڈ)کااسفالٹ کل تک مکمل کرنے کی ہدایت ، اضافی لیبر فوری تعینات کی جائے۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے
لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ اس دوران کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے اکبر چوک فلائی اوورز، سمن آباد انڈر پاس منصوبہ اور نظریہ پاکستان روڈ پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور موقع پر احکامات جاری کیے۔ نظریہ پاکستان روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت شوکت خانم چوک کو سگنل فری بنایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں غفار چوک پر سگنل کو ختم کرکے یو ٹرن میں کنورٹ کیا جائے گا اور یوٹرنز کی تکمیل سے نظریہ پاکستان روڈ پر ٹریفک کے مسائل حل ہو جائینگے۔ انہوں نےاکبر چوک فلائی اوورز منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اکبر چوک منصوبے پر پائلنگ کا کام سو فیصد مکمل ہو چکا ہے جبکہ پروٹیکٹیڈ یو ٹرنز پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ پیئرز، ریٹیننگ والز، گرڈر اور ٹرانسمز پر کام دن رات جاری ہے۔ بعد ازاں کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سمن آباد انڈر پاس کا دورہ کیا۔سمن آباد انڈرپاس کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے
کمشنر لاہور نے انڈر پاس سے سمن آباد کی جانب جانے والی بیڈ(روڈ)کااسفالٹ کل تک مکمل کرنے کی ہدایت ۔ بریفینگ میں بتایا گیا کہ حالیہ بارشوں کے سپیل سے کام کی رفتار متاثر ہوئی،تمام منصوبوں پر دن رات کام پوری سپیڈ سے جاری ہے۔ کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ سمن آباد انڈرپاس پر کام کی رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتا برداشت نہیں’ مزید اضافی لیبر لگا کر منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انڈرپاس کے ساتھ ساتھ ملحقہ سروسز روڈ پر بھی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ چیف انجینئر اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفینگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر عمران علی اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر بھی موجود تھے۔