پاکستانجرم و سزاسٹیصحت

لاہوریوں کو جعلی دودھ کا زہر پلانے والوں کیخلاف آپریشن۔۔

2ہزار 500لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف،مقدمہ درج

جعلی دودھ بنانے والے عناصر کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیے عوام کا ساتھ انتہائی لازم ہے۔ راجہ جہانگیر انور

لاہور (خبرنگار)لاہوریوں کو جعلی دودھ کا زہر پلانے والوں کیخلاف آپریشن۔۔ڈیری سیفٹی ٹیموں نے چک ڈھانہ قصور کے علاقے میں واقع زاہد اینڈ اعظم ملک یونٹ پر چھاپہ مارتے ہوئے 2ہزار 500لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف کر دیا جبکہ جعل ساز ی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔دودھ بردار گاڑی، مکسنگ مشین،187کلو سکمڈ ملک پاؤڈر، کیمیکلز، 128 کلو آئل ضبط کر لیا گیا۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ڈیری سیفٹی ٹیموں نے چک ڈھانہ قصور کے علاقے میں واقع زاہد اینڈ اعظم ملک یونٹ پر چھاپہ مارتے ہوئے 2ہزار 500لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف کر دیا جبکہ جعل ساز ی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔دودھ بردار گاڑی، مکسنگ مشین،187کلو سکمڈ ملک پاؤڈر، کیمیکلز، 128 کلو آئل ضبط کر لیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ پانی میں پاؤڈر، کیمیکلز اور گندا گھی ڈال کر دودھ جیسا سفید گاڑھا محلول تیار کیا جاتا تھا۔ ناقص پاؤڈر، کیمیکلز،آئل سے تیار دودھ گاڑی نمبرLES-8253 میں سپلائی کے لاہور بھیجا جارہا تھا۔ راجہ جہانگیر کا مزید کہنا تھا کہ ڈیری سیفٹی ٹیموں کی بروقت کارروائی سے جعلی دودھ کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔مزید برآں جعلی دودھ تیار کرنے والے یونٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعلی یا ملاوٹی دودھ کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ جعلی دودھ بنانے والے عناصر کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیے عوام کا ساتھ انتہائی لازم ہے۔ صحت دشمن عناصر کیخلاف فیس بک ایپلی کیشن، ٹال فری نمبر 1223 پر شکایات درج کروائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button