سٹی

شفاف انتخابات میں غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستوں کااہم کردار ہے۔ ایس ڈی ایف

انتخابی فہرستوں میں اندراج درستگی، اخراج، منتقلی کی تاریخ میں توسیع نہایت مثبت فیصلہ ہے

لاہور (خبر نگار)
شفاف انتخابات میں غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستوں کااہم کردار ہے۔ انتخابی فہرستوں میں اندراج درستگی، اخراج، منتقلی کی تاریخ میں توسیع نہایت مثبت فیصلہ ہے ان خیالات کا اظہار شرکاء ریجنل کونسل شاہ حسین نیٹ ورک نے اپنے ایک خصوصی اجلاس میں کیاتفصیل کےمطابق شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک کی ریجنل کونسل کا ورچوئل اجلاس ریجنل کنوینئر جناب ظفر ملک کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سہلکاری کی خدمات ساجد علی ڈائریکٹر پروگرامز سنگت ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن نے سر انجام دیں۔ اجلاس میں ووٹ رجسٹریشن مہم،ممبرز پروفائل کی تیاری،مالی وسائل کے مواقعوں کی تلاش کے ایجنڈاپوائنٹس پر تفصیلی اظہار خیال کیا گیا۔اجلاس میں لاہور سے سیدہ امتیاز فاطمہ، سعدیہ نازلی، صبا چوہدری، آمنہ افضل، ماہم جبیں، میاں ندیم شاہد اور لیاقت علی اعوان ایڈووکیٹ ننکانہ صاحب سے حافظہ سمعیہ بانو،محمد اویس کھوکھر جبکہ سیکریٹریٹ سے ساجد علی، شہزاد حیدر خان اور افشاں نازلی شریک تھے۔زیر بحث اہم نکات یہ تھے کہ ممبر تنظیمیں اپنے اپنے دفاترمیں آگاہی ڈیسک قائم کرکے وزٹرز کو ووٹ کے کوائف جاننے کےلئے 8300 پر ٹیکسٹ میسج بھیجنے کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فارم21، 22 اور 23 بھی فراہم کریں۔ممبر تنظیمیں محلوں اور دیہی علاقوں میں مقامی مساجد میں اعلانات کروائیں، ان اعلانات میں فارم جمع کرانے کے کلسٹر/مقامات بارے شہریوں کو آگاہ کیا جائے۔ مساجد کے اعلانات کےلئے شاہ حسین سیکریٹریٹ متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنرز سے "اعلان”کی منظوری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کلسٹرز کی فہرست بھی حاصل کریں گا۔الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دی گئی کلسٹرز کی فہرست کو شہریوں شیئر کرنے سے قبل ممبر تنظیمیں فون کر کے تصدیق کر لیں۔تمام ممبرز سوشل میڈیا (فیس بک، واٹس ایپ گروپس، ٹوئٹر) پر آگاہی پیغام کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھیں۔ممبر تنظیمیں مقامی سابق کونسلرز اور متحرک سماجی کارکنوں کے ذریعے محلوں کی سطح تک ووٹ رجسٹریشن وغیرہ کے پیغامات پہنچائیں۔ممبرز پروفائل کی تیاری ایک اہم پیشرفت ہو گی جوممبر تنظیموں کے انفرادی تعارف میں معاون ہو گا۔جولائی کے اختتام پر "ممبرز پروفائل” جاری کر دیاجائے۔نیٹ ورک کے سکوپ کو بڑھا کر الیکشن آبزرویشن کے علاوہ دیگر شعبہ جات کو بھی شامل کیا جائے۔تمام ممبرز تنظیمیں مختلف مختلف شعبہ جات میں مہارت کی بناء پرکنسورشیم تشکیل دے کرمختلف ممبر تنظیمیں بلحاظ شعبہ کنسورشیم کی شکل میں مختلف ڈونرز کو درخواستیں جمع کرواسکتی ہیں۔فنڈڈ پروجیکٹس کے حصول کےلئے کنسورشیم کی صورت میں سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن بطور نیٹ ورک مینجمنٹ آرگنائزیشن "لیڈ آرگنائزیشن” کا کردار ادا کرے۔مالی وسائل کے حصول میں فافن۔ٹی ڈی ای اے کو نیٹ ورک کی نہ صرف استعدادکار بڑھانی چاہئے بلکہ مختلف مواقعوں بارے آگاہ رکھنے کی حکمت عملی وضع کرنی چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button