سٹیسیاست

پنجاب میں آٹا اورچینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

سپیشل برانچ کو مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں تفویض، مصنوعی قلت پیدا کرکے صارفین کو لوٹنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ چیف سیکرٹری

 موثر انتظامی اقدامات کے ذریعے آٹا اور چینی کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے، افسران کو ہدایت

لاہور(خبر نگار)
 نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے صوبہ میں آٹا اورچینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سپیشل برانچ کو مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منگل کے روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آٹا اور چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔صنعت، خوراک اور خزانہ کے محکموں کے سیکرٹریز، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ آٹا اور چینی کی مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت قابل قبول نہیں،اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرکے صارفین کو لوٹنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ موثر انتظامی اقدامات کے ذریعے آٹا اور چینی کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے۔
 چیف سیکرٹری نے کہا کہ اشیاء کی قیمتوں کیساتھ انکی طلب اور رسد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کیلئے سپیشل برانچ انتظامیہ کو معاونت فراہم کریگی۔ سیکرٹری خوراک نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ میں گندم اور چینی کے وافر سٹاک موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button