پی ڈی ایم حکومت نے دعوؤں اور وعدوں کے باجود ریکارڈ قرض لینے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انکا جینا مشکل بنا دیا ہے۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ
لاہور (خبر نگار) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے بعد بجلی کے نئے سنگل فیس کنکشن کی فیس میں 34 سو روپے کا ظالمانہ اضافے کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہنگی بجلی اوراضافی بلوں کے باجود شہری بجلی کی بلاتعطل فراہمی سے محروم ہیں۔ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی عذاب بن چکی ہے۔ہر دوسرے دن بعد بجلی، گیس اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ غریب پر قیامت بن کر ٹوٹتا ہے۔شہر لاہور میں بارش کے بعد سینکڑوں فیڈر ٹرپ ہونے سے شہر کے کئی علاقے بجلی سے محروم انتظامیہ اور لیسکو کی نااہلی پر سرپااحتجاج ہیں۔ کلین لاہور کی دعویدار انتظامیہ اور ادارے بارش کے بعد گلی، محلوں او ربازاروں کی حالت زار دیکھیں جو گٹر بند ہونے کی وجہ سے ندی نالوں کا منظر پیش کررہے ہیں۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گلی، محلوں اور گھروں سے پانی نکلانے پر مجبور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں حلقہ لاہو رکے تمام ذمہ داران اور عہدیداران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، نائب امراء لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد، ملک شاہد اسلم،حاجی ریاض الحسن، احمد جمیل راشد، ڈپٹی سیکرٹریز عامر نثار خان، وسیم اسلم قریشی، جبران بٹ، امراء اضلاع و سیکرٹریز نے شرکت کی۔ ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ مہنگائی،
بے روزگاری، کرپشن اور عدم تحفظ کے شدید ترین احساس نے پہلے ہی عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ ایسے میں بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے بعد بجلی کے نئے سنگل فیس کنکشن کی فیس میں 34 سو روپے کا ظالمانہ اضافہ کردیا گیا ہے جو عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔ پی ڈی ایم حکومت نے دعوؤں اور وعدوں کے باجود ریکارڈ قرض لینے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کی بجائے جینا مشکل بنا دیا ہے۔ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر حکومت میں آنیوالے غریبوں کو زندگی کی بنیادی ضرورتوں سے بھی محروم کر رہے ہیں۔امیر لاہور نے مزید کہا کہ ایسے گھمبیر حالات میں عوام مسائل کے حل اور حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کا راستہ روکنے کیلئے جماعت اسلامی کی قیادت دستک مہم کے ذریعے عوام میں سیاسی شعور اجاگر کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔