مزدوروں کے حقوق کے تحفظ میں معیشت کی ترقی کا راستہ ہے،پیپلزپارٹی نے ہردور میں مزدور دوست پالیسیاں بنائیں۔محمد سلیم بھٹی
بہاولپو ر ( خبرنگار) مزدوروں کے حقوق کے تحفظ میں معیشت کی ترقی کا راستہ ہے،پیپلزپارٹی نے ہردور میں مزدور دوست پالیسیاں بنائیں۔محمد سلیم بھٹی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے ان خیالات کا اظہارنگران وزیراعلی پنجاب کے سوشل سیکورٹی کے حوالے سے اس اعلان کو مسترد کردیاگیا کہ جس میں انہوں نے سوشل سیکورٹی کے ہسپتالوں کو عام عوام کے لئے کھولنے کی بات کی تھی،انہوں نے واضح کیا کہ سوشل سیکورٹی اسپتال مزدوروں کے علاج کے لئے بنائے گئے ہیں ،تاکہ ان کو علاج معالجہ کے حوالے بہتر سہولیات فراہم کر کے ملکی صنعتوں کو فروغ دیا جاسکے، اور یہ ہسپتال مزدوروں کے اپنے پیسوں سے چلتے ہیں، مزدوروں کو مذید سہولیات دینے کی بجائے ان کو میسر سہولیات پر ڈاکہ ڈالنے کی پالیسیاں نامنظور کی جاتی ہیں،صوعبے کے عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات بہم پہنچانے کے لئے ہیلتھ سیکٹر میں بدعنوانیوں کو روکتے ہوئے عوام کی بہتر صحت کے حوالے سے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے،سلیم بھٹی نے کہا کہ پنجاب کے 2.5 کروڑ مزدوروں میں سے صرف 12 لاکھ مزدوروں کو سوشل سیکورٹی میں رجسٹر کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی م،طالبہ کرتی ہے کہ تمام مزدوروں کو فوری طور پر سوشل سیکورٹی میں رجسٹر کر کے انہیں سوشل سیکورٹی کے تحت حاصل تمام سہولیات مہیا کی جائیں، انہوں نے سوشل سیکورٹی کے ادارے میں پنجاب حکومت کی مزدور دشمن،غیر ضروری پالیسیوں کی سخت مزمت کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کے لئے بلاول بھٹو کی قیادت میں بھرپور جدوجہد کی جائے گی،سلیم بھٹی نے مذید کہا کہ حکومت صوبے بھر میں موجود ٹیچنگ ہسپتالوں اور سوشل سیکورٹی کے ہسپتالوں میں بھی غریب عوام ،مزدوروں اور کسانوںکو مفت علاج معالجہ کی سہولیات بہم پہنچائے تاکہ صحت مند پنجاب کا خواب حقیقت بن سکے۔