خدانخواستہ وعدہ خلافی ہوئی تو ہزاروں ملازمین 24 گھنٹے کے نوٹس پر دھرنا دینے کے لیے تیار ہوں گے۔
لاہور (خبرنگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، آغا سلامت، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، نذیر گجر، اختر بیگ ودیگر نے کہا ہے کہ وفاق کے برابر تنخواہوں و پنشن میں اضافے اور لیو انکیشمنٹ کے نوٹیفکیشن کی منسوخی کے لیے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کی جاری احتجاجی تحریک ختم نہیں بلکہ وزیراعظم پاکستان کے وعدے کی پاسداری میں مؤخر کی گئی ہے ۔ مشیر وزیر اعظم ملک محمد احمد خان نے 14 جولائی کو سول سیکرٹریٹ کے سامنے جاری دھرنے سے خطاب کے دوران وزیراعظم پاکستان کی طرف سے یقین دھانی کروائی تھی کہ پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں وپینشن میں اضافہ وفاق کے برابر ہوگا ملازمین کا معاشی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا وزیراعظم پاکستان نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو بذریعہ ٹیلی فون ہدایات بھی دے دی ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے تنخواہوں وپینشن میں وفاق کے برابر اضافے کو کابینہ کے سامنے رکھنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے انشاءاللہ چند روز میں نوٹیفکیشن بھی جاری ہو جائے گا اساتذہ وملازمین آگیگا قیادت پر اعتماد رکھیں صبر کا دامن نہ چھوڑیں قائدین ذمہ داران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں خدانخواستہ کسی بھی مرحلہ پر وعدہ خلافی محسوس ہوئی تو آگیگا قیادت کے حکم پر ہزاروں ملازمین 24 گھنٹے کے نوٹس پر سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دینے کے لیے تیار ہوں گے۔