سٹیسیاست

صوبائی وزیر برائے اطلاعات و بلدیات عامر میر کی ہدایت پر شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا

لاہور (خبر نگار)صوبائی وزیر برائے اطلاعات و بلدیات عامر میر کی ہدایت پر شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کریک ڈاؤن کے دوران سمن آبادزون، واہگہ زون اورداتا گنج بخش زون میں نقشے کی منظوری کے بغیر تعمیراتی کام کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے آپریشن کے دوران منظور شدہ نقشے سے زائد تعمیرات مسمار کر دی گئیں ہیں۔ اضافی تعمیرات کی مسماری کے بعد مالکان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے نشاندہی کردہ عمارتوں کو سیل کیا جا چکا ہے۔ متعلقہ عملہ کو سیل شدہ عمارات کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں۔ نوٹسز کے اجراء کے باوجود کام جاری رکھنے والے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران مین ملتان روڈ سے ملحقہ سڑک پر رپورٹ کی گئی عمارت بھی اضافی تعمیرات کی مسماری کے بعد سیل کر دی گئی ہے۔مین جی ٹی روڈ پر اٹک پٹرول پمپ کے نزدیک انڈسٹریل بلڈنگ کے ساتھ اضافی دیواریں گرا دی گئیں ہیں۔غوث گارڈن کے نزدیک کمرشل ایریا میں بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر مزید تعمیر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے عمارت میں نو تعمیر شدہ پشتے،دیواریں اور سلیب گرا دئیے گئے ہیں
پی ٹی سی ایل ایکسچینج جلو موڑ کے نزدیک کمرشل ہال اور مین سائفن روڈ پر واقع دکانوں کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات پر مالکان کے خلاف کارروائی کاآغاز ہو چکا ہے۔واہگہ زون میں نشاندہی کردہ غیر قانونی تعمیرات پر نوٹسز کے اجراء کے بعد قانونی کارروائی کاآغاز کر دیا گیاہے۔داتاگنج بخش زون میں رپورٹ کردہ چار مقامات پر اضافی تعمیرات کے خلاف قانونی کارروائی کاآغاز کر دیاگیا ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات عامر میر کے احکامات پر نگران حکومت کے دوران بھی مقامی اداروں کے قوانین پر عملداری کو بلاتعطل یقینی بنایا جارہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button