پاکستانسٹی

محکمہ جنگلی حیات کے زیر انتظام جلو وائلڈ لائف پارک لاہور میں سیاحوں کیلئے میگا تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے نیلام عام

سیاح اب پونی، اُونٹ، گھڑ سواری کے ساتھ جمپنگ کیسل، آف روڈ سائیکلنگ اور زپ لائن کے مزے بھی اڑائیں گے

میوزیم، ٹیمڈ برڈز شو، پٹ فوٹو گرافی، جگہ لیزبرائے پلے لینڈ، سانپ گھر، بھوت بنگلہ اور کنٹین بھی نیلامی میں شامل۔محکمہ جنگلی حیات

لاہور(خبر نگار)
سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی محکمہ کے زیر انتظام وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں کو سیاحوں کیلئے مزید پر کشش بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں اور دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور ایسی ہی ایک کوشش کے ضمن میں جلو وائلڈ لائف پارک لاہور میں پہلی مرتبہ سیاحوں کیلئے میگا تفریحی سہولیات کی فراہمی کا نیلام عام ہونے جار ہا ہے یکم تا تین اگست2023 کو ہونیوالے اس نیلام عام میں پونی، اُونٹ، گھڑ سواری، جمپنگ کیسل، آف روڈ سائیکلنگ، وائلڈ لائف میوزیم، ٹیمڈ برڈز شو، پٹ فوٹوگرافی، زپ لائن جبکہ جگہ لیز برائے پلے لینڈ، سانپ گھر، بھوت بنگلہ اور کنٹین جیسی تفریحی سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن تنویر احمد جنجوعہ کے مطابق تمام سہولیات کی مدت ٹھیکہ پانچ سال ہے ماسوائے جگہ لیز برائے کنٹین جسے تین سال کیلئے نیلام کیا جارہا ہے۔ نیلام عام شیڈول کیمطابق دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن میں منعقد ہوگا نیز جلو وائلڈ لائف پارک لاہور کو سیاحوں کی دلچسپی کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جا رہا ہے اور اس میں مزید تفریحی سہولیات بھی پانچ سال کیلئے نیلام عام کیجارہی ہیں جن میں لائن سفاری، انگولیٹ سفاری، برڈز سفاری، برڈز پیراڈائز شامل ہیں جہاں پر انواع و اقسام کی دیسی و بدیسی دلکش و دلفریب جنگلی حیات شائقین کو دیکھنے کو ملیگی۔مزید برآں جلو وائلڈ لائف پارک میں داخلہ کیلئے انٹری گیٹ ٹکٹس کا ٹھیکہ بھی ایک سال کیلئے نیلام کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button