سٹیسیاست

سوئیڈن میں قرآن پاک کی با ر باربے حرمتی ناقابل معافی جرم ہے

ظلم اور ناانصافی کیخلاف اُٹھ کھڑے ہونا ہی حسینیت اور میدان کربلا کا درس ہے۔

سوئیڈن میں آئندہ 10 روز میں قرآن پاک کی پھر بے حرمتی کرنے کی وارننگ دنیا کا امن خراب کرنے کی سازش ہے۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کا شرقی لاہور کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

لاہور (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی با ر باربے حرمتی ناقابل معافی جرم ہے۔ظلم اور ناانصافی کیخلاف اُٹھ کھڑے ہونا ہی حسینیت اور میدان کربلا کا درس ہے۔یذید کسی فرد کا نہیں بلکہ ظلم اور انصافی کے نظام کا نام ہے۔مغرب کے شیطان اسلام دشمنی میں دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی ناپاک سازشوں میں مصروف ہیں۔ قرآن پاک کے نسخوں کی بے حرمتی، مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی اسلامو فوبیا کے معمولی واقعات نہیں ہیں بلکہ دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو شدید مجروع کرکے عالمی جنگ کو ہوا دینا ہے۔ سوئیڈن میں آئندہ 10 روز میں قرآن پاک کی پھر بے حرمتی کرنے کی وارننگ دنیا کا امن خراب کرنے کی سازش ہے۔ حکومت پاکستان سوئیڈن میں دوبارہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر سوئیڈن سفیر کو فی الفور ملک بدر کرے اور پاکستانی سفیر کو واپس بلوائے۔ظلم کیخلاف نہ اُٹھنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتیہیں کہ سوئیڈن کیساتھ عالمی سطح پر سفارتی اور تجارتی پابندوں کیلئے مسلم ممالک کیساتھ مل کر مہم چلائی جائے اور سوئیڈن حکومت کو سرکاری سطح پر مذہبی دہشتگردی پر معافی مانگنے پر مجبور کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شرقی لاہور کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صدر سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد، سیکرٹری سیاسی کمیٹی عامر نثار خان، امیر شرقی لاہور میاں خبیب نذیر سمیت شرقی لاہور کے قومی و صوبائی لاہور کے امیدواران و ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سوئیڈن میں باربار قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی گئی اور قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ بھرپور الیکشن مہم چلانے کا عزم کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button