سرکاری اراضی پر بنی150 سے زائد جھگیاں اورعارضی تجاوزات ہٹا دیں۔
لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر جوہر ٹاو¿ن فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر میں ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کر کہ سرکاری اراضی پر بنی جھگیاں اور تجاوزات ہٹا دیں۔آپریشن کے دوران ایل ڈی اے عملے نے 150 سے زائد جھگیاں اور عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔پرائیویٹ افراد نے فٹ پاتھوں کے گرد اور سرکاری زمین پر عارضی تجاوزات قائم کر رکھی تھیں۔آپریشن میں بھاری مشینری اور پولیس نے حصہ لیا۔آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ہاوسنگ سیون معظم رشید نے کی۔