پاکستانسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی قیادت میں علما کرام کے وفد کی ملاقات

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر قیادت وفد میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے تمام مکاتب فکر کے علما کرام،مشائخ عظام اور سکالرز شامل۔

صوبہ بھر میں مجالس اور عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 01 لاکھ 25 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔آئی جی پنجاب

لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قیام امن، بین المسالک ہم آہنگی، اتحاد بین المسلمین کے فروغ میں علما کرام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امن کا پرچار کرنے والے علما کرام گفتار کے ساتھ کردار کے بھی غازی ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ان خیالات کا اظہار سنٹرل پولیس آفس میں چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی قیادت میں آئے علما کرام، مشائخ عظام اور سکالرز کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر قیادت وفد میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے تمام مکاتب فکر کے علما کرام،مشائخ عظام اور سکالرز نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات آئی جی پنجاب نے کہاکہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی اور انتشار پھیلانے والے شرپسند عناصر کا مشترکہ کوششوں سے تدارک کریں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ عاشورہ محرم کے دوران اسٹیک ہولڈرز کے درمیان کوارڈی نیشن اور مسائل کے حل کیلئے پولیس فوکل پرسنز تعینات کئے گئے ہیں، سی پی او آفس سمیت تمام ریجنز اور اضلاع میں محرم الحرام کے پروگراموں کی سکیورٹی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجا ب نے کہاکہ صوبہ بھر میں مجالس اور عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 01 لاکھ 25 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔، محرم کے مقدس پروگرامز کے دوران لاوڈ اسپیکر ایکٹ اور وقت کی پابندی کے حوالے سے پولیس کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ پولیس کو علمائے اکرام کے تعاون سے طاقت ملتی ہے اور ہم آپ کے ساتھ تعاون کیلئے ہمیشہ حاضر ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر اور اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے علما کرام کو محرم الحرام میں پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا،
علما کرام نے محرم الحرام کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس کے سکیورٹی انتظامات کو سراہا۔،چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ علما کرام ملکی سلامتی و دفاع کیلئے پولیس، انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون یقینی بنائیں گے،

انہوں نے مزیدکہاکہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اتحاد بین المسلمین اور اور قومی وحدت و یک جہتی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اور علماء کرام منبر و محراب کے ذریعے احترام انسانیت کا درس اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ملاقات کے بعدآئی جی پنجاب نے علما کرام کوسنٹرل پولیس آفس میں شہداء و غازی وال کا دورہ بھی کروایا، علمائے کرام نے یادگار پر پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ علمائے کرام کے وفد میں مولانا مفتی مبشر احمد، مولانا زبیر احمد میر، علامہ کاظم رضا نقوی، مولانا پیر مسعود قاسم قاسمی، حافظ اسد عبید، علامہ رشید ترابی شامل،مفتی سید عاشق حسین شاہ، حافظ خالد حسن، مولانا آصف اکبر قادری، پیر عثمان نوری، مولانا عبدالوہاب روپڑی،علامہ شکیل الرحمان ناصر اور مولانا عبدالستار نیازی سمیت دیگر علما کرام بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button