سٹی

دریائے راوی برجز کے نیچے ڈی سلٹنگ کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔ محمد علی رندھاوا

لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے دریائے راوی برجز کے نیچے ڈی سلٹنگ کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں محکمہ آبپاشی، معدنیات، سی اینڈ ڈبلیو، ریلویز، واسا، این ایچ اے، ضلعی انتظامیہ لاہور و شیخوپورہ شامل ہیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ کمیٹی میں ٹیکنیکل افسران شامل ہونگے۔ دریائے راوی کے چوکنگ پوائنٹس کی ترجیحات طے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اولڈ راوی برج، شاہدرہ برج، موٹروے برج کی ڈی سلٹنگ قوانین کے تحت ہوگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کمیٹی محکمہ آبپاشی کے فراہم کردہ ڈیٹا اور نشاندہی پر فوری سفارشات مرتب کرے۔ کسی بھی ہنگامی سیلابی صورتحال کے حفظ ماتقدم کے طور پر چوکنگ پوائنٹس کلیئر ہونا ازحد ضروری ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو عثمان غنی، ایڈیشنل کمشنر اشتمالیات حامد ملہی، چیف انجینئر اریگیشن حبیب اللہ بودلہ، مقصود سیف ایکسین لاہور، مدثر ریحان ایس ای لاہور، ظفر حیات لک، جہانگیر صدیق اے ایس سی اینڈ ڈبلیو، اے سی سٹی واثق عباس، محمد عمر این ایچ اے و دیگر افسران نے شرکت کی۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button