پاکستانسٹیسیاستکاروبار

صوبائی وزیر زراعت سے کسان اتحاد کے نمائندہ وفدکی ملاقات، جدید زراعت کے فروغ، زرعی تحقیق، کاشتکاروں کی فلاح کے اقدامات اور کسانوں کو درپیش مسائل پر بات چیت

کپاس اور گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کرکے کسانوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔صوبائی وزیر زراعت

کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان بھی ترقی کرے گا،زرعی شعبہ اور زراعت پر مبنی صنعتوں کا فروغ حکومت کی سرفہرست ترجیحی ہے۔ ایس ایم تنویر

لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیر زراعت و صنعت وتجارت ایس ایم تنویر سے کسان اتحاد کے نمائندہ وفدنے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جدید زراعت کے فروغ، زرعی تحقیق، کاشتکاروں کی فلاح کے اقدامات اور کسانوں کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔
صوبائی وزیرزراعت ایس ایم تنویر نے کسان اتحاد کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب جدید زراعت کے فروغ اور کسان کی خوشحالی و ترقی کے لئے پرعزم ہیں۔ زرعی شعبہ اور زراعت پر مبنی صنعتوں کا فروغ حکومت کی سرفہرست ترجیحی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان بھی ترقی کرے گا۔اس لیے پنجاب حکومت نے جدید کاشتکاری کے فروغ اور کسانوں کی فلاح کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ ایس ایم تنویر نے کہا کہ کاشتکاروں کو ان کی محنت کے معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنائی جارہی ہے۔ کپاس اور گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کرکے کسانوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فصل کی کاشت سے بردداشت تک کاشکاروں کی فنی رہنمائی اور ہمہ وقت معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ زرعی تحقیق کے نتائج کاشتکاروں کو منتقل کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔
کسان اتحاد وفد کے خالد محمود کھوکھرنے کہا کہ ایس ایم تنویر کی متحرک قیادت میں زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔ جس طرح آپ نے صنعتکاروں کے دیرینہ مسائل حل کیے ہیں، کسانوں کی فلاح کے لئے آپ کی کاوشیں بھی بار آور ثابت ہوں گی۔ کسان اتحاد کے وفد میں ڈاکٹر شہزاد نوید جدون، خالد محمود کھوکھر، صلاح الدین، سعید جعفر اور دیگر شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button